سکولوں میں چھٹیاں مزید تین ہفتے نہ کرنے کا ظالمانہ فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
گرمیاں "وقت سے پہلے" آ گئیں لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لال بھجکڑ بضد ہیں کہ سکولوں کے بچوں کو گرمیوں کی چھتیاں نہیں دیں گے۔ ایک صوبے کے ایجوکیشج ڈیپارٹمنٹ نے آج سکولوں کو چھٹیاں نہ دینے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن کر دیا۔ صوبائی دارلحکومت میں آج ٹمپریچر شام سات بجے 43 ڈگری سیلسئیس تھا۔
کل پنجاب کی حکومت نے اپنے جلد چھٹیاں کرنے کے وعدے کو فراموش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سکولوں میں چھٹیاں 29 مئی کو ہوں گے، آج ایک اور صوبے نے پنجاب حکومت کی پیروی کرتے ہوئے سکولوں کے بچوں کو "وقت سے پہلے" تو کیا، "وقت پر" بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا۔ گرمیاں "وقت سے پہلے" آ گئی ہیں لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے افسران اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں کہ مئی کے تیسرے ہفتے ٹمپریچر بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے مناسب نہیں ہیںْ
ڈالر مہنگا ہوگیا
خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے آج بدھ کے روز سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ آج پشاور مین ٹمپریچر شام سات بجے 43 ڈگری سیلسئیس ہے، دوسرے بڑے شہر مردان میں بھی آج شام سات بجے ٹمپریچر اتنا ہی شدید ہے۔ کل اور آنے والے دنوں میں ان شہروں میں گرمی شدید رہے گی۔
محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی ہیٹ ویوو کی موجودگی اور ہیٹ سٹروک کے خطرے کے متعلق الرٹ اور وارننگز جاری کر چکے ہیں لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے سے باز آنے پر آمادہ نہیں۔
پی ایس ایل 10؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
یہ وہی بزدل دشمن کی پراکسیز ہیں جس نے حالیہ پاکستان پر حملہ کر کے منہ کی کھائی؛ عظمٰی بخاری
الٹا فیصلہ!
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق سمر زون یعنی میدانی علاقوں میں پرائمری سکول یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، جب کہ مڈل ، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے "ونٹر زون" میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
پنجاب اسمبلی اجلاس؛ پنجاب اینٹی ٹیرارازم ترمیمی بل 2025 منظور
خیبر پختونخواہ (کے پی کے) میں، "سمر زون" مین صوبہ کے تمام میدانی علاقے شامل ہیں، اور ونٹر زون میں بلند پہاڑی علاقے شامل ہیں۔ روایتاً سمر زون کے سکولوں میں عام طور پر یکم جون سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں، جب کہ "ونٹر زون" کے سکولوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوتی ہیں۔
اس سال اپریل اور مئی کے مہینوں میں سخت گرمی پڑنے کے باوجود خیبر پختونخوا کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے سمر زون کے سکولوں کو پندرہ جون تک کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں بہت سے بچے دور کے علاقوں سے پڑھنے کے لئے آتے ہیں۔
تاہم، ایسے واقعات ہوئے ہیں جب سمر زون میں موسم سرما کی تعطیلات عوام کے لیے ہیں، ایسے تعلیمی اداروں میں 5 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 700سے زایدپوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ56ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 1لاکھ56ہزار100کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 106ارب روپے سیز اید کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور 57.97فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1083پوائنٹس کے اضافے سے 156,467پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا بعد ازاں مارکیٹ میں فروخت کے دباو سے انڈیکس میں کمی دیکھنے میں ا?ئی اور انڈیکس155,781پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 796پوائنٹس کااضافہ ہوا اور انڈیکس155,384پوائنٹس سے بڑھ کر 156,180پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 247پوائنٹس کے اضافے سیکے ایس ای 30انڈیکس47ہزار714پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 95ہزار133پوائنٹس سے بڑھ کر 95ہزار690پوائنٹس پر جا پہنچا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 106ارب 51 کروڑ 6 لاکھ 3 ہزار 874روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرمائے کا مجموعی حجم 18383 ارب 20 کروڑ 86لاکھ91ہزار842روپے پر جا پہنچا۔منگل کو 43ارب روپے مالیت کے 1ارب 35کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 32ارب روپے مالیت کے 85کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 483کمپنیوں میں شیئرزکا کاروبارہواجس میں سے 280کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،178میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سیورلڈ کال ٹیلی کام ،بینک آف پنجاب،پاک انٹر نیشنل بلک ،فرسٹ کیپٹل سیکورٹیز اور میڈیاٹائمز لمیٹڈ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبارسے خیبر ٹوبیکو ملز لمیٹڈ کا بھاو 202.4روپے بڑھ کر 2224.59روپے پر جا پہنچا اسی طرح 65.91روپے کے اضافے سے سیمنس پاکستان انجینئرنگ لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1645.58 روپے پر جا پہنچی جبکہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو 340روپے گھٹ کر 25000روپے ہوگیا اسی طرح 46.15روپے کی کمی سے ایس ایس آئل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 550.90روپے پر آگئی۔