ارشد ندیم نے بھارتی حریف نیرج چوپڑا اور پاک بھا رت جنگ سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(جاذب صدیقی)پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم نے موجودہ حالات میں بھارتی حریف نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ میرا مقابلہ ہمیشہ اپنے آپ سے ہوتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اولمپئن ارشد ندیم نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےلیے کل روانہ ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنےکوشش کروں گا، 100 میٹر کی تھرو کرنا میرا ٹارگٹ ہے، محنت کر رہا ہوں۔پاکستانی اولمپئن نے مزید کہا کہ ان شااللّٰہ ایک دن 100 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوں گا، ماں باپ، قوم کی دعاؤں سے پیرس میں گولڈ میڈل جیتا اور نیا ریکارڈ بھی بنایا۔اُن کا کہنا تھا کہ عید کے بعد انگلینڈ جاؤں گا، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کروں گا، میرے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی میرے ساتھ جائیں گے۔
ایلون مسک کا سیاسی سرگرمیوں پر اخراجات کم کرنے کا اعلان ، اب تک سیاست پر کتنا خرچہ کرچکے ہیں؟
ارشد ندیم نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے ایتھلیٹکس کا الگ گراؤنڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر صحافی نے ارشد ندیم سے استفسار کیا کہ نیرج چوپڑہ نے کہا ہے ان کا ارشد ندیم کے ساتھ کوئی تعلق ہے نہ دوستی جبکہ پہلے انہوں نے کہا تھا ارشد ندیم کی والدہ میرے لیے اور میری والدہ اُن کےلیے دعا کرتی ہیں۔اس پر پاکستانی اولمپئن نے جواب دیا کہ نیرج چوپڑا نے 90 میٹر کی تھرو کی، وہ مبارکباد کامستحق ہے، پاکستان اور بھارت کے حالات کی وجہ سے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، میں ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے دورے پر آئے سفارتکاروں پر فائرنگ کردی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھارتی میڈیا کی اس جھوٹی خبر کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال‘ کی شق ختم کردی گئی ہے۔
بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلائے جانے والے اس پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس میں بدستور یہ عبارت درج ہے کہ ’’یہ پاسپورٹ اسرائیل کے سوا تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال ہے‘‘۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی یہ خبر پاکستان کے مؤقف کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف اسرائیل کے حوالے سے ہمیشہ دو ٹوک اور غیر متزلزل رہا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بھی تصدیق کی کہ پاسپورٹ کے متن میں کسی قسم کی ترمیم نہیں کی گئی۔ اسی طرح وزارتِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نہ تو اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی فوجی یا سفارتی تعاون پر غور کیا جا رہا ہے۔