پراسرار دھماکے ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھر میں دھماکے کے وقت سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
لاہور کے علاقے غازی آباد کے ایک گھر میں پراسرار دھماکے میں بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے کے نتیجے میں گھر کی بالائی منزل زمین بوس ہوگئی، تاحال واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
دھماکے کے بعد بی ڈی ایس اسکواڈ بھی طلب کرلیا گیا تھا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
یشونت سنہا کی قیادت میں وفد کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات
وفد نے میر واعظ کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت میں مقبوضہ علاقے کو درپیش سیاسی، سماجی اور اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق بھارتی وزیر اور سیاستدان یشونت سنہا کی قیادت میں ایک وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق سے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں سابق ایئر وائس مارشل کپل کاک، صحافی بھارت بھوشن اور امن کارکن سوشوبا باروے شامل تھے۔ وفد نے میر واعظ کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت میں مقبوضہ علاقے کو درپیش سیاسی، سماجی اور اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی، دونوں فریقوں نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے مستقل بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔قبل از یںیشونت سنہا کی قیادت میں وفد نے مقبوضہ علاقے کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سمیت مختلف سیاسی نمائندوں اور گروپوں سے ملاقات کی۔ بھارتی وفد کل نئی دہلی واپس روانہ ہو گا۔