خضدار :دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالی 3 طالبات کی شناخت
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والی 3 معصوم طالبات کی شناخت ہوگئی ۔ شہداء میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو (12 سال)، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر (12 سال) اور دسویں جماعت کی عیشہ سلیم (16 سال) شامل ہیں۔
بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے اسکول بس پر بم حملہ کیا، واقعے میں بچوں سمیت 5 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کو بلوچستان میں بھارت کی پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا، پاکستان میں دہشتگردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی درندگی برقرار(114 شہید)
خواتین، بچے، بزرگ اور طبی عملے کے افراد شامل ،رہائشی علاقوں اور خیمہ بستیوں پر فضائی حملے
ایف16طیارے اور ڈرونز کا استعمال ، زمینی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ، امدادی مراکز پر نشانہ
گزشتہ24گھنٹوں کے دوران غزہ میں بمباری اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید114مسلم شہید ہو گئے۔ شہدا میں خواتین، بچے، بزرگ اور طبی عملے کے افراد شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق یکم جولائی کی دوپہر کے بعد غزہ کے جنوبی علاقوں پر شدید حملے شروع ہوئے، جن میں صرف شام6بجے تک خان یونس، رفح اور دیر البلح میں کم از کم30افراد شہید ہو ئے ، رات گئے جاری فضائی حملوں میں مزید20شہریوں کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں، مجموعی طور پر رات تک شہادتوں کی تعداد50ہو گئی تھی۔2 جولائی کی صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیلی ایف16طیارے اور ڈرونز نے متعدد رہائشی علاقوں، خیمہ بستیوں اور امدادی مراکز کو نشانہ بنایا۔ بمباری سے10شہری جاں بحق ہوئے جبکہ رفح میں مہاجر کیمپ پر فضائی حملے کے نتیجے میں18افراد شہید ہوئے، اسی طرح دیر البلح میں طبی امداد پہنچانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے مزید10جانیں چلی گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق شمالی غزہ میں بھی شدید حملے ہوئے جہاں11افراد شہید ہوئے۔ یوں صرف 2 جولائی کی صبح سے دوپہر2بجے تک ہونے والے ان حملوں میںفلسطین کے64مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔