بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)ضلع بنوں میں نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او بنوں کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، جس کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشے اور شمسی پلیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا جس کے سبب نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی اور پولیس چوکی کے اندر تباہی مچ گئی۔
بنوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بدستور چوتھے روز بھی بند ہونے سے مقامی صحافیوں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا رہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پولیس چوکی
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔