خضدار، اسکول بس پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔ حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوئے ہیں، خضدار دہشت گرد حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ میدان جنگ میں ناکامی پر بھارت بلوچستان اور کے پی میں پراکسیز سے دہشت گردی کرا رہا ہے، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبے کو انجام دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر اسکول بس حملے میں
پڑھیں:
راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 12 کیسز کی سماعت آج ہو گی
راولپنڈی:9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگی۔
ان مقدمات میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ کیس بھی شامل ہے، تاہم یہ کیس کچہری سماعت کی بجائے عدالت میں سنا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تمام مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے اور یہ سماعتیں راولپنڈی کی ضلع کچہری میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوں گی۔
عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
آج کی سماعت میں 9 مئی کے 11 مقدمات میں باقی رہ جانے والے ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان کی تقسیم کا پراسس مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ فردِ جرم عائد کرنے کے مراحل کی طرف پیش رفت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا کچہری سماعت گزشتہ دو ماہ سے تعطل کا شکار ہے، جس پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے سماعت کو کچہری میں منتقل کیا ہے تاکہ کارروائی میں مزید تاخیر نہ ہو۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران حساس تنصیبات، عسکری اداروں، اور سرکاری املاک پر حملے کیے گئے تھے، جن کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔