اسلام آباد:

خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے میں تین طالبات شہید ہوگئیں، میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں  پر اتر آیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں، اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔

اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔ حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حملے میں

پڑھیں:

خضدار دھماکہ، بچوں کی شہادت پر وفاقی وزیرداخلہ کا سخت بیان آگیا

 اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب بس میں دھماکے کی پرزور مذمت، وزیرداخلہ محسن نقوی کا 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کےواقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندےکسی رعایت کے مستحق نہیں۔، دشمن نے بربریت کا مظاہرہ کرکے معصوم بچوں پر حملہ کیا۔

انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل

سکول بس پر حملہ دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، قوم کے اتحاد سے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، جاں بحق بچوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق بچوں کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • خودکش دہشتگرد چھوٹی گاڑی میں آیا، گاڑی کو بس سے ٹکرایا، دہشتگرد کی لاش مل گئی
  • برطانیہ نے خضدار میں بچوں کی بس پر بزدلانہ حملے کی مذمت کردی
  • سانحہ خضدار ؛ دہشتگردی کی یہ بزدلانہ واردات بھارت کے ایجنٹوں کی کارستانی ہے؛ وزیراعظم
  • خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، شاداب رضا نقشبندی
  • خضدار :دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالی 3 طالبات کی شناخت
  • خضدار اسکول بس حملہ: شہید ہونے والی 3 بچیوں کی تفصیلات جاری
  • خضدار: سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ ، تین طالبات شہید ، سکیورٹی حکام
  • سپیکر قومی اسمبلی کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت
  • خضدار دھماکہ، بچوں کی شہادت پر وفاقی وزیرداخلہ کا سخت بیان آگیا