لاہور: عید الاضحیٰ پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات شروع
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
لاہور:
عید الاضحیٰ پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردیے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے، امام مساجد جمعہ کے خطبات میں بھی اس موضوع پر بات کریں گے۔
لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں جانوروں کی آلائشوں کی وجہ سے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں، پرندوں کو جہازوں سے دور رکھنے کیلئے فائر مین وقفہ وقفہ سے فائز بھی کرتے ہیں، لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں ضلعی انتظامیہ اور ایئر پورٹ حکام مل کر گشت بھی کریں گے۔
لاہور ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے بروقت بڑے بیگ فراہم کریں گے جن میں جانوروں کی آلائشوں کو رکھا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ فوری طور پر آلائشیں اٹھائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ اور جہازوں سے
پڑھیں:
اسپیکر بابر سلیم پارٹی منشور کے مطابق تمام اقدامات پر نظرثانی کریں گے، پی ٹی آئی کمیٹی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھرتیوں اور پروموشن سے متعلق تحقیقاتی کی رپورٹ سامنے آگئی۔
کمیٹی رپورٹ کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم پارٹی منشور کے مطابق تمام اقدامات پر نظر ثانی کریں گے، وہ قانونی طور پر کسی کے ماتحت نہیں ہیں۔
کمیٹی رپورٹ کے مطابق کمیٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو کوئی حکم نہیں دے سکتی، اسپیکر ایسے احکامات جاری کریں جو پارٹی منشور اور بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں۔
کمیٹی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ اسپیکر اپنے دور میں بھرتیوں، ترقیوں اور نان گزیٹڈ سےگزیٹڈ پوسٹوں پر تقرریوں کا ازسر نو جائزہ لیں۔