قومی ایئرلائن کے کلاس بی شیئرز کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ لیکن انتظامیہ لاعلم
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کلاس بی کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلی کے بعد پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا گیا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے جوابی مراسلے میں کہا کہ ہم کسی ایسے معاملے یا پیشرفت سے واقف نہیں ہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی B کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلیوں سے متعلق اس وقت ہمارے پاس کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
پی آئی اے نے جوابی مراسلے میں کہا کہ جسے "قیمت سے متعلق حساس معلومات” قرار دیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اہک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی بی کے حصص میں غیر معمولی تبدیلی نظر آئی ہے، اس حوالے سے ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پی آئی اے سے جواب طلب کیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی قیمتوں میں کلاس بی شیئرز غیر معمولی
پڑھیں:
ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی 2025ء ) ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم جون 2025 سے پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے، صارفین کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متوقع اقدام کے تحت وفاقی حکومت یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے، ایندھن کی قیمتوں میں متوقع نظرثانی اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، یہ کمی اس امکان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا اوپیک پلس 31 مئی کو اپنی آئندہ میٹنگ کے دوران تیل کی پیداوار میں اضافہ کرسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برنٹ کروڈ 12 سینٹ یا 0.19 فیصد کمی کے ساتھ 64.62 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 15 سینٹ یا 0.24 فیصد گر کر 61.38 ڈالر فی بیرل پر آچکا ہے، کہا جارہا ہے کہ خام تیل کی قیمت اس لیے کم ہوئی کیوں کہ مارکیٹ نے اوپیک کی بڑھتی ہوئی سپلائی کے بارے میں غور کیا، مارکیٹ اوپیک پلس کے فیصلوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے تین ذرائع نے عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کو انکشاف کیا کہ آٹھ رکن ممالک جنہوں نے پہلے رضاکارانہ کٹوتیوں کا وعدہ کیا تھا وہ اب رواں ماہ 31 مئی کو ایک اہم ملاقات کریں گے، ایک نئی آؤٹ پٹ حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے یہ میٹنگ شیڈول سے ایک دن پہلے ہوگی، جس میں بلاک جولائی کے لیے پیداوار میں 4 لاکھ 11 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر راضی ہو سکتا ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں ایندھن کی مقامی قیمتوں میں متناسب کمی کی عکاسی نہیں کی گئی جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے، فی الحال ملک میں پیٹرول 252.63 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 254.64 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 مئی کو اعلان کردہ 2 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی کی گئی تاہم پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔