ایک ایسا مثالی ہوائی اڈہ جس نے 30 برسوں میں ایک بھی بیگ نہیں کھویا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
دنیا بھر کے ایئرپورٹس میں سامان کا کھو جانا ایک عام سی بات ہے, اوسطاً ہر 1,000 مسافروں میں سے تقریباً 7 افراد کا بیگ سفر کے دوران کہیں نہ کہیں گم ہو جاتا ہے۔ یہ گمشدگیاں زیادہ تر انسانی غلطیوں، کنویئر بیلٹس پر بارکوڈ نہ پڑھ سکنے، یا عملے کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے پیش آتی ہیں۔ خاص طور پر ٹرانزٹ کے دوران بیگز کا کسی دوسرے ہوائی اڈے پر رہ جانا یا تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے۔ تاہم، ان تمام چیلنجز کے باوجود دنیا کا ایک ایسا ایئرپورٹ بھی ہے جو پچھلے 30 برسوں سے اس مسئلے سے مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔
جی ہاں جاپان کا کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جہاں 2023 میں 10 ملین بیگز ہینڈل کیے گئے۔ آج بھی یہ اعزاز رکھتا ہے کہ اس نے ایک بھی بیگ گم نہیں ہونے دیا۔ یہ صرف ایک ہوائی اڈے کی نہیں، بلکہ جاپانی اصول پسندی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کی ایک زندہ مثال ہے۔
آئیے، جانتے ہیں کہ کنسائی ایئرپورٹ نے کیسے یہ کارنامہ انجام دیا اور دنیا کے باقی ایئرپورٹس اس سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔
جب دنیا بھر کے ایئرپورٹس، جیسے سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ اور دوحہ کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ’دنیا کے بہترین ہوائی اڈے‘ کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے سخت مقابلے میں مصروف ہیں، وہیں جاپان کا کینسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک اور حیرت انگیز کارنامے کے لیے سرخرو ہوا ہے، وہ کارنامہ ہے، ’تیس برس میں ایک بھی سامان کا بیگ نہ کھونا۔‘
بے مثال ریکارڈ
ستمبر 1994 میں کھلنے والے اس ایئرپورٹ نے اب تک 20 سے 30 ملین مسافروں کی سالانہ آمدورفت سنبھالی ہے، اور حیرت انگیز طور پر کبھی کوئی بیگ گم نہیں ہونے دیا۔ جاپان کے ساتویں مصروف ترین ایئرپورٹ کی یہ کامیابی نہ صرف مثالی ہے بلکہ عالمی ہوابازی کی تاریخ میں ایک منفرد سنگِ میل بھی ہے۔
سادگی میں کمال
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایئرپورٹ کا عملہ اس کارنامے کو کوئی خاص کام نہیں سمجھتا۔ کینجی تاکانیشی، جو کینسائی ایئرپورٹ کے پبلک ریلیشنز افسر ہیں، نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا، ’ہمیں ایسا نہیں لگتا کہ ہم کوئی خاص کام کر رہے ہیں۔ ہم صرف اپنی روزمرہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، اور اگر ہمیں اس پر سراہا جاتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔‘
عالمی سطح پر اعتراف
برطانیہ میں واقع ایوی ایشن رینکنگ ویب سائٹ ’Skytrax‘ نے اپریل 2024 میں کینسائی ایئرپورٹ کو ’دنیا کا بہترین بیگیج ڈیلیوری سسٹم‘ رکھنے والا ایئرپورٹ قرار دیا۔ اگرچہ کبھی کبھار کسی بیگ کی گمشدگی کی شکایت سامنے آتی ہے، تو وہ زیادہ تر ایئرلائن کی غلطی ہوتی ہے، نہ کہ ایئرپورٹ کی۔
کینسائی ایئرپورٹ جاپان کے اوساکا بے میں ایک مصنوعی جزیرے پر تعمیر کیا گیا ہے اور اوساکا، کیوٹو اور کوبے جیسے بڑے شہروں کی خدمت کرتا ہے۔ 2024 کی درجہ بندی میں اسے دنیا کا 18واں بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا، جبکہ ٹوکیو کے ناریتا اور ہنیڈا ایئرپورٹس اس سے کہیں آگے، بالترتیب پانچویں اور چوتھی پوزیشن پر رہے۔
بہترین ایئرپورٹ کا معیار
’دنیا کا بہترین ایئرپورٹ‘ بننے کے لیے صرف بیگ وقت پر پہنچانا ہی کافی نہیں ہوتا۔ دیگر اہم عوامل میں صفائی، خوراک اور مشروبات کی دستیابی، وقت پر پروازوں کی آمد و روانگی، مسافروں کے لیے سہولیات، اور مجموعی تجربہ شامل ہیں۔
ایک نئی تیاری، ’ایکسپو 2025‘
کینسائی ایئرپورٹ اس وقت ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہا ہے تاکہ ’ایکسپو 2025‘ جو کہ پہلے ’ورلڈ فیئر‘ کے نام سے جانی جاتی تھی کے لیے مکمل تیاری کر سکے۔ یہ عالمی نمائش جاپان کے شہر اوساکا میں منعقد ہوگی، اور کینسائی ایئرپورٹ کی موجودہ ترقیاتی سرگرمیاں اس موقع پر دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کے شایانِ شان استقبال کے لیے جاری ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کینسائی ایئرپورٹ دنیا کا میں ایک کے لیے
پڑھیں:
شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
کراچی کے ضلع وسطی کی حدود میں قائم تھانے شاہراہ نور جہاں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے دلہا سمیت تین گاڑیاں قبضے میں لے لی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں بارات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی قبضہ میں لے لی۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے شاہراہ نورجہاں روڈ بلاک ٹی میں بارات میں شریک افراد کی ہوائی فائرنگ سے قاسم نامی شخص ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں کی سربراہی میں پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ تقریب میں شریک چند افراد بارات کے دوران ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بارات کا تعاقب کیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن کی شناخت عاقب خلیل، مزمل اور رازی منڈ کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیے جبکہ بارات میں استعمال ہونے والی تین گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔