عظمی بخاری سے محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے وفد کی ملاقات ، مثالی انتظامات کرنے پر وزیر اعلی سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے جمعہ کو محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی بھی موجود تھے۔ ترجمان محکمہ اطلاعات پنجاب کے مطابق ملاقات کرنے والے وفد میں علامہ کاظم رضا نقوی، شبیہ شیرازی، فوکل پرسن قاسم علی، یوسف جوہری، حافظ اقبال، الیاس یزدانی، صغیر ورک، کامران نقوی، اصغر حسین، ملک ناصر، ملک شاہد، واجد علی، عمار نقوی اور صفدر جعفری شامل تھے۔
دوران ملاقات مجالس، جلوس کے لائسنس ہولڈرز اور شیعہ علما کرام نے محرم میں عزاداران امام حسین کیلئے مثالی انتظامات اور سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر اطلاعات نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات پر مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا خوش آئند ہے، وزیراعلی پنجاب نے محرم کے تمام انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ خود کی، اہل تشیع کمیونٹی کا پنجاب حکومت سے تشکر کا اظہار اچھی روایت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ہر عید اور تہوار پر پنجاب میں منفرد اور نمایاں انتظامات ہوتے نظر آ رہے ہیں، وزیر اعلی مریم نواز پنجاب کے لوگوں کی خدمت میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کرتی ہیں، اس لئے ان کی پوری ٹیم اور پنجاب کی انتظامیہ ہمہ وقت میدان عمل میں رہتے ہیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیر اطلاعات سے شیعہ علما کونسل پنجاب کے وفد نے بھی ملاقات کی، وفد کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کیلئے عظمی بخاری کو ایوارڈ امام حسین پیش کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
گندم کا پیسہ کس نے کھایا؟
لاہور( نیوز ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں عثمان بزدار، پرویز الہٰی اور فرح گوگی نے گندم کا پیسہ کھایا۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک فتنہ گروپ کا کام سازش کرنا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، بڑے بڑے دانشور آڈٹ رپورٹ پڑھے بغیر تبصرے کر رہے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے بعد اب پنجاب سدھار نے کی مہم شروع کردی گئی ہے، پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح میں 43 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، گجرات میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح 23.5 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ ملتان میں ڈکیتی کے واقعات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں:باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے این پی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی