ویان ملڈر کی جانب سے لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پر کرس گیل کا اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کراچی:
کرس گیل نے برائن لارا کی سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ نہ توڑنے کو ویان ملڈر کی غلطی قرار دے دیا۔
زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بیٹر نے ناقابل شکست 367 رنز بنائے تھے، ان کے پاس لارا کی سب سے بڑی ناٹ آؤٹ 400 رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع تھا مگر انھوں نے اس سے گریز کیا۔
بعد ازاں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ سابق عظیم ویسٹ انڈین بیٹر کے احترام میں کیا۔
ملڈر کے بیان پر کرس گیل نے کہا کہ اگر مجھے یہ موقع ملا ہوتا تو میں ضرور 400 سے آگے بڑھتا، ایسا بار بار نہیں ہوتا، آپ کو معلوم نہیں کہ اب اگلی ٹرپل سنچری کب بنائیں گے، جب کبھی ایسا کوئی موقع ملے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
کرس گیل نے کہا ہوسکتا ہے کہ ملڈر گھبرا گئے ہوں، وہ اس صورتحال میں ایسا نہ کرنا چاہتے ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے یہ ریکارڈ توڑنے کی کوشش نہ کرکے غلطی کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرس گیل
پڑھیں:
فیلڈ مارشل نہ صدر بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی اُن کا ایسا کوئی ارادہ ہے، محسن نقوی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی 2025ء ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نہ صدر بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی اُن کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف کو نشانہ بنانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے کون ہے، میں نے واضح طور پر کہا ہے کہ صدر زرداری کے استعفیٰ دینے یا صدارت سنبھالنے کی فیلڈ مارشل کسی خواہش کے بارے میں کوئی بحث نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسا کوئی خیال موجود ہے۔ وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ صدر پاکستان کے مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ مضبوط اور احترام پر مبنی تعلقات ہیں، انہوں نے واضح طور پر کہا ہے ’’میں جانتا ہوں کہ یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے‘‘، آرمی چیف کی واحد توجہ پاکستان کی مضبوطی و استحکام ہے اور کچھ نہیں، اس بیانیے میں شامل لوگوں کے لیے یہی کہوں گا کہ دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو چاہو کرو لیکن جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے جو بھی ضروری ہوگا کریں گے۔(جاری ہے)