فیصل واوڈا نے عظمی بخاری کو چائنہ کی سستی ماسی اور نوکرانی قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) فیصل واوڈا نے عظمی بخاری کو چائنہ کی سستی ماسی اور نوکرانی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے وزیر اطلاعات پنجاب کو انتہائی سخت الفاظ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے شاہ رخ خان سے تشبییہ دی، میں کم از کم چائنہ کی سی گریڈ ماسیوں کی کاپی تو نہیں ہوں۔ میں نےنوکروں سے کبھی زندگی میں بات نہیں کی ہے، یہی عظمیٰ بخاری نوازشریف کو را کا ایجنٹ، مودی کا یار کہتی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عظمٰی بخاری نے فیصل واوڈا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ذہنی مریض اور پاگل شخص قرار دیا اور کہا کہ یہ سستا شاہ رخ خان بن کر پھرتا ہے، کون ہے فیصل واوڈا؟ ایسے ذہنی مریضوں کی حالت پر ترس کھاتے ہیں اور ان کیلئے اللہ پاک سے رحم کی دعا مانگتے ہیں ان کے سوالوں کا جواب نہیں دیتے۔(جاری ہے)
جبکہ اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصلہ واوڈا نے کہا کہ یہ لوگ جاہل ہیں، ان میں سیاسی شعور نہیں ہے، یہ لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں، نواز شریف جس عمر میں پہنچ چکے ہیں انہیں مزید شرمندہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں، پہلے عمران خان تھے اور اب بلاول بھٹو نظر آتے ہیں، نواز شریف جس عمر میں پہنچ چکے ہیں انہیں مزید شرمندہ نہ کیا جائے۔ عمران خان، نواز شریف، آصف زرداری سب محب وطن ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے دوران تحریک انصاف کا بطور اپوزیشن کردار مثالی رہا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل واوڈا واوڈا نے کہا کہ
پڑھیں:
اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے، فیصل واوڈا
وفاقی دارالحکومت میں سینئر سیاستدان اور سینیٹر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی کے راہنما ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے نواز شریف ہو، زرداری ہو یا بانی پی ٹی آئی ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک جیت کا جشن منا رہا ہے، جو آرمی چیف کی بدولت نصیب ہوئی، بریفنگ کس چیز پر ہوگی۔؟ ایف۔16 اڑانا ہے کوئی بندوق چلانی ہے، کوئی پریڈ کرانی ہے یہ پروپیگنڈا ہے، سب نے مل کر بھارت کے خلاف انڈورس کیا ہے۔
سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ اس میں عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کو کریڈٹ جاتا ہے، کیوں کہ مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر اور عمرایوب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، سیاست میں مذاکرات ہی راستہ ہے، مذاکرات ضروری ہونے چاہئیں، یہ کہنا کہ وہ 6 کو چھوٹ دے رہے ہیں، ہم بھی یہی ہیں وہ بھی یہی ہیں، مجھے تو کوئی ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی، ابھی یہ پروپیگنڈا مہم ہے اور ایک فلاپ شو ہے، ابھی یہ اسٹیبلش ڈیموکریسی نہیں، ملک میں اگر ایک آدمی ہر فرنٹ میں کامیاب ہے اور ہم نے آزما کر دیکھ لیا ہے تو اسے کریڈٹ ضرور دینا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی نے سوال کیا کہ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں چل رہی ہیں۔؟ ابھی ہم سب پاکستانی بنیں گے، ابھی سب مضبوط ہیں، ابھی تو سب نے ڈی پی لگا لی ہے پاکستان زندہ باد کی، ہم تو 2 سال سے کہہ رہے تھے آپ کو پہلے مان جانا چاہیے تھا۔