WE News:
2025-05-29@06:14:26 GMT

28 مئی یومِ تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

28 مئی یومِ تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

حکومتِ پاکستان نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بدھ 28 مئی کو تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ برس پہلی مرتبہ یومِ تکبیر کو سالانہ عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ یومِ تکبیر پاکستان کے دفاعی تاریخ کا اہم دن ہے، جسے 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: 28 مئی کو یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

یہ دن اس قومی عزم و حوصلے کی علامت ہے جس کے تحت پاکستان نے عالمی دباؤ کے باوجود اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور ایٹمی طاقت بن کر دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا۔ حکومت اور عوام ہر سال اس دن کو قومی فخر کے طور پر مناتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

28 مئی چھٹی عام تعطیل کابینہ ڈویژن یوم تکبیر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چھٹی عام تعطیل کابینہ ڈویژن یوم تکبیر عام تعطیل

پڑھیں:

سندھ حکومت کا طالبات کیلئے وظائف کے معیار کا اعلان

— فائل فوٹو 

سندھ حکومت نےطالبات کےلیے وظائف کے معیار کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی، نویں اور دسویں جماعت کی طالبات وظیفے کےلیے اہل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ تعلیمی سال کے 6 ماہ میں 60 فیصد سے زیادہ حاضری رکھنے والی طالبات ہی اہل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وظیفے کی رقم اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2024ء کے لیے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا طالبات کیلئے وظائف کے معیار کا اعلان
  • یوم تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، ملک بھر میں عام تعطیل
  • پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل، یومِ تکبیر پر آج ملک بھر میں عام تعطیل
  • حکومت خیبر پختونخوا کا یوم تکبیر پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
  • ’کل یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی‘
  • پشاور: یوم تکبیر پر کل عام تعطیل کا اعلان 
  • 28 مئی یوم تکبیر پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
  • 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
  • یوم تکبیر ؛ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان