28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:کابینہ ڈویژن نے 28 مئی یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومتِ پاکستان نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ 28 مئی کو تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا
یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی 7ویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا، یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ایٹمی طاقت کے حصول میں کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے بھی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلے میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
قلات میں زلزلے کے جھٹکے
یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
مس انگلینڈ کے انڈیا میں مس ورلڈ مقابلہ چھوڑنے کی تحقیقات کا مطالبہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملک بھر میں عام تعطیل نوٹیفکیشن جاری پر ملک بھر میں عام تعطیل کا پاکستان نے یوم تکبیر تکبیر کے دنیا کی مئی کو
پڑھیں:
امریکا اپنے نئے نیوکلئیر دھماکے کہاں کرے گا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا جلد ہی زیر زمین جوہری تجربات دوبارہ شروع کرے گا یا نہیں آپ کو جلد معلوم ہو جائےگا۔
فلوریڈا کے پام بیچ جاتے ہوئے جہاز میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، دوسرے ممالک ایٹمی تجربے کر رہے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ آپ کو جلد ہی معلوم ہو جائے گا کہ امریکا کیا کرنے جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعرات کے روز امریکی فوج کو 33 سال کے تعطل کے بعد فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کے تجربات کی تیاری کا حکم دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ چین اور روس کے لیے ایک واضح پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہو رہے، جبکہ وینزویلا کے اندر فوجی کارروائی کے امکان کو بھی انہوں نے مسترد کر دیا۔
ادھر، صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد روس نے بھی ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے ایٹمی تجربات کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔
روسی سلامتی کونسل کے سربراہ سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ اگر دوسرے ممالک ایٹمی دھماکے کریں گے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ روس نے اب تک کوئی ایٹمی دھماکا نہیں کیا بلکہ نئی جوہری میزائل ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا ہے، جو کہ ایٹمی دھماکے سے بالکل مختلف عمل ہے۔
بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس کے ممکنہ جوہری تجربات سے عالمی اسلحہ کنٹرول معاہدوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ایک نئی جوہری دوڑ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔