آئی ایم ایف سے مذاکرات: حکومت کسی شے کی امدادی قیمت کا اعلان کریگی نہ خریدے گی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسلام آباد( عترت جعفری+ نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے امور کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یہ بتایا گیا کہ حکومت گندم سمیت کسی بھی کموڈیٹی کی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کرے گی اور نہ وفاق کی طرف کی سے خریدداری کی جائے گی۔وفاقی فوڈ سکیورٹی کی وزارت صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر نئی فوڈ سکیورٹی فریم ورک تیار کر رہی ہے، اسی فریم ورک کے تحت پاسکو کو بند کرنے کی تجویز ہے اور اس کی جگہ ایک نیا ادارہ بنایا جائے گا جس کے سٹیک ہولڈر میں وفاقی حکومت، صوبوں کے خوراک کے تمام ادارے، ملک کے دو ریجن شامل ہوں گے، صوبوں کے اینٹی کرپشن کے اداروں کو ایف ایم یو کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلیجنس پر کارروائی کا اختیار دیا جائے گا، پنجاب اور سند میں آبپاشی ٹیرف کی ایڈجسٹمینٹ کی جائے گی۔ بعد ازاں اس کا دائرہ کے پی کے اور بلوچستان تک بڑھا دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد اپ اری گیشن کی آپریشنل اور مرمت کی کاسٹ کو وصول کرنا ہے، گیسولین اور ڈیزل پر بجٹ میں ضمنی کاربن لیوی آئل کی جائے گی جو پی ڈی ایل کا حصہ ہو گی، یہ پانچ روپے فی لیٹر تک مرحلہ وار عائد ہو گی اور فیول آئل کو بھی پی ڈی ایل کے دائرہ اختیار میں شامل کر دیا جائے گا۔ بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں پر ٹیرف کی رعایت ملے گی اور لگژری گاڑیوں پر ٹیکس بڑھے گا۔ ائندہ مالی سال میں بھی ان بجلی اور گیس کے سر کلر ڈیٹ میں کسی قسم کے اضافہ نہ ہونے دینے کی کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ ٹارگٹڈ سبسڈیز ہوں گی اور لاگت میں کمی کے لیے اصلاحات کی جائیں گی، اس کے لیے جو حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے اسے سرکلر ڈ یٹ مینجمنٹ پلان کا نام دیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد یکم جولائی سے شروع کر دیا جائے گا، تمام صوبوں نے اتفاق کیا ہے کہ بجلی ہو یا گیس وہ کسی طرح کی سبسڈی نہیں دیں گے، آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ سرکلر ڈیٹ ادا کرنے کے لیے 1252 ارب روپے بنکوں سے قرض لیے جائیں گے۔ دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم اف نے پاکستان میں مسلسل چھ سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے جبکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح حکومتی ہدف سے کہیں کم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل چھ سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے اور آئی ایم ایف رواں مالی سال مہنگائی 12 فیصد کے حکومتی ہدف کے مقابلے میں صرف 5.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایم ایف جائے گا آئی ایم
پڑھیں:
سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) امیر قطر کا کہنا ہے کہ سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے، ہم نے ہمیشہ ثالث کے طور پر خطے میں امن کے لیے اپنا بے لوث کردار ادا کیا ہے، اسرائیلی حملہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش تھی جس سے امن اور جنگ بندی کی کاوشوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے دوحا میں عرب اسلامی کے ہنگامی اجلاس میں مسلم ممالک کے سربراہوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ [حماس] کو امریکا کی طرف سے تجاویز پر توجہ مرکوز کرنی تھی لیکن کیا آپ نے کبھی ایسی جارحیت کے بارے میں سنا ہے؟ کہ ایک ایسی ریاست جو مذاکرات کے لیے مستقل مزاجی سے کام کر رہی ہو، ایک ایسی ریاست جو مذاکرات میں ثالث ہے اور پھر اسی مقام پر جارحیت کی گئی ہو جہاں مذاکرات ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
امیر قطر نے سوال کیا کہ اگر اسرائیل حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتا ہے تو پھر مذاکرات کیوں؟ اگر آپ یرغمالیوں کی رہائی پر اصرار کرتے ہیں تو پھر وہ تمام مذاکرات کاروں کو کیوں قتل کر رہے ہیں؟ ہم اپنے ملک میں اسرائیل کے مذاکراتی وفود کی میزبانی کیسے کر سکتے ہیں جب کہ وہ ہمارے ملک پر فضائی حملے کے لیے ڈرون اور طیارے بھیجتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ سوالوں کی ضرورت نہیں یہ صرف بزدلانہ جارحیت ہے ایسے فریق کیلیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اپنے خطاب میں امیر قطر نے کہا کہ اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کو دوحا آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی حالانکہ قطر نے ثالث کے طور پر خطے میں امن کےلیے مخلصانہ کوششیں کیں، اسرائیل نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، یرغمالیوں کی پرامن رہائی کے تمام اسرائیلی دعوے جھوٹے ہیں، گریٹراسرائیل کا ایجنڈاعالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔