پہلگام سانحہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے، طارق حمید قرہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
عسکریت پسندی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں طارق قرہ نے کہا کہ یہ سوال بی جے پی کی حکومت سے پوچھا جانا چاہیئے جو گزشتہ پانچ برسوں سے یہاں امن کے دعوے کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور رکن اسمبلی طارق حمید قرہ نے پہلگام حملے کو "انٹیلی جنس کی ایک بڑی ناکامی" قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان باتوں کا اظہار طارق حمید قرہ نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ ریلی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے طارق قرہ نے انکشاف کیا کہ پہلگام واقعے سے کم از کم تین دن قبل خطرے سے متعلق معتبر اطلاعات موصول ہوئی تھیں، اس کے باوجود مناسب حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔ طارق حمید قرہ کے مطابق یہ ایک سنگین کوتاہی ہے جو فوری توجہ اور احتساب کی متقاضی ہے۔
طارق حمید قرہ نے بھارتی حکومت اور جموں و کشمیر کے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داران کو جوابدہ بنایا جائے۔ انہوں نے فعال انٹیلی جنس کو آرڈینیشن اور فوری احتیاطی اقدامات پر بھی زور دیا تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک سیکورٹی مسئلہ نہیں بلکہ عوامی اعتماد اور اداروں کی ساکھ کا معاملہ بھی ہے۔ دریں اثناء طارق حمید قرہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس نازک وقت میں امن و اتحاد برقرار رکھیں اور تمام شہریوں کے تحفظ کے لئے کانگریس کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ عسکریت پسندی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں طارق قرہ نے کہا کہ یہ سوال بی جے پی کی حکومت سے پوچھا جانا چاہیئے جو گزشتہ پانچ برسوں سے یہاں امن کے دعوے کر رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سانحہ 9 مئی کیس، عدالت کا استغاثہ کے گواہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 9 مئی، اشتعال انگیز تقریر اور ہنگامہ آرائی کے پانچ مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔
پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات فیروز آباد، ٹیپو سلطان اور شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی اور پولیس موبائل نذر آتش کرنے کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج ہے۔