2025-05-18@11:31:07 GMT
تلاش کی گنتی: 24595
«محمد سنوار»:
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسرو ں سے ملاقات کریں گے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کا کردار اہم ہے ، وزیر اعظم پاک بحریہ کے جوانوں سے ملاقات کریں گے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کرینگے ،آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو وزیر اعظم خراج تحسین پیش کرینگےوزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کرینگے بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلی سے بھی ملاقات کرینگے
نئی دہلی : پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا اور حکومت کے شدید پراپیگنڈے کے باوجود ایک بھارتی بزرگ مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی میڈیا عوام سے زبردستی پاکستان کے خلاف نعرے لگوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق بزرگ شہری نے نہ صرف پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کیا بلکہ بھارت کے حق میں نعرہ لگانے سے بھی گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "نعرے لگانا مسئلے کا حل نہیں، سچ بولنا اصل فرض ہے۔" سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلمانوں پر اس دباؤ کا مقصد مودی سرکار کی پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کو...
گوجرانوالہ میں پراپرٹی لین دین کے تنازع پر ملزمان نے 2 نوجوانوں کوگرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئے۔ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ ملزمان عثمان اور دیگر کا شہری عبدالرزاق کے ساتھ پراپرٹی لین دین تھا۔ ملزمان رزاق کی تکہ شاپ پر آئے، رزاق نہیں ملا تو ملزمان مشتعل ہوگئے اور اس کے ملازمین کو مارنے لگے۔ پولیس گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان عثمان، ذیشان وغیرہ نے زبردستی ملازم ابوبکراور اس کے ساتھ موجود نوجوان کے سر کو گرم تیل میں ڈبودیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کے چہرے اور بازوبری طرح جھلس گئے، بعد ازاں متاثرہ افراد کی شکایت پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او سول...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )7 سے 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان کی حدود میں 200 سے زائد ڈرونز بھیجے، جن میں مہنگے اور جدید "ہارپی" اور "IAI ہیروپ" ڈرونز شامل تھے۔یہ ڈرونز "الیکٹرانک سپورٹ میژرز " سے لیس ہوتے ہیں جو دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے نکلنے والی ریڈیئیشن کو پکڑ کر اسے ہدف بناتے ہیں اور جب یہ ریڈیئیشن کو پکڑ لیتے ہیں تو فوراً اس مقام کی معلومات دشمن کے بیس پر بھیج دیتے ہیں جس سے پورا ایئر ڈیفنس نظام بے نقاب ہو جاتا ہے۔ اس حکمتِ عملی کو SEAD (Suppression of Enemy Air Defense) کہتے ہیں اور اس کے بعد دشمن بیلسٹک میزائل یا خودکش ڈرونز کے ذریعے ایئر ڈیفنس سسٹم کو...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی ٹیم ورک سے ملی مگر ہدایات نوازشریف کی تھیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف مسلح افواج کے سربراہوں کی مشاورت سے فیصلے کررہے تھے،مسلح افواج نے اپنے جذبے سے بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے۔ یادرہے کہ اس سے قبل وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کیخلاف آپریشن کو ن لیگ کے قائد اور صدر میاں نواز شریف نے ڈیزائن کیا تھا۔ میکسیکن نیوی کا جہاز بروکلین پُل سے ٹکرا گیا،2 افراد ہلاک، متعدد زخمی مزید :
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن اور کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹھ ماہ قبل علی امین گنڈاپور نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا، تاہم منصوبے کے پی سی ون کی منظوری سے قبل ہی ٹینڈر جاری کر دیے گئے۔عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا یہ منصوبہ مبینہ طور پر دو ارب روپے کی کمیشن کی نذر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا اور اگر کوئی منصوبہ بن بھی جائے تو وہ حصے وصول کرنے والوں کی لڑائی کی نذر ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت...
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری 80 ہزار شہادتوں کے بعد ہم پر جنگ مسلط کی جارہی تھی، ہم نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے، یہاں فورسز کا جذبہ ہے تو قوم کا جذبہ بھی ہے، کوئی منصوبہ ساز کوئی منصوبہ بنانے سے پہلے سوچ لے ہم نے کیا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔ حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے...
پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنے مداحوں کو محبت اور رشتوں سے متعلق اہم مشورے سے نوازا ہے۔ انمول بلوچ صرف اپنے کرداروں ہی سے نہیں بلکہ اپنے نڈر خیالات اور صاف گوئی سے بھی مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔ فیشن اور میک اپ میں نت نئے تجربات کرنے والی انمول کو مداح ایک مکمل فیشن آئیکون کے طور پر دیکھتے ہیں، اور اب انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے رشتوں کے حوالے سے کچھ دلنشین مشورے بھی دے ڈالے ہیں۔ حال ہی میں انمول بلوچ نے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور مستقبل کے بارے میں بات کی۔ ان دنوں ان کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گرم...
راو دلشاد: پنجاب ترکیہ کے ساتھ دوستی کو معاشی تحریک میں بدلنے کے لیے مکمل تیار,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترک سفیر کی ملاقات,پاک ترکیہ تعلقات، تجارتی تعاون ،علاقائی امن او ردیگر امور پر گفتگو,بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پر ترکیہ سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو کی ملاقات, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیراوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا, بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا اظہار تشکرپاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیالپاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی،اخلاقی اور اسٹریٹجک سطح پر غیر متزلزل...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے ساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی، اس موقع ہر دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی سفارتی، اخلاقی اور اسٹریٹجک سطح پر غیر متزلزل یکجہتی پر شکریہ ادا کیا، اور واضح کیا کہ ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی ہر محاذ پر کھل کر حمایت کی، اور پاکستان...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے بجٹ سے پہلے این ایف سی اجلاس بلا کر ضم اضلاع اور نیٹ ہائیڈل منافع کے بقایاجات کے پی کو ادا کیے جائیں۔بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کے پی حکومت کی بھرپور مدد کرے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ کے پی حکومت آئندہ بجٹ میں ضم شدہ اضلاع کو ریلیف دینا چاہتی ہے۔ وفاق خیبرپختونخوا کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق صوبے کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کی ترقی سے دہشت گردی میں واضح...
حماس کے شہید رہنما یحیی السنوار کے ایک بھائی جو غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں جدید و عصری تاریخ کے استاد تھے، النصیرات کیمپ میں واقع خیمہ بستی پر قابض اسرائیلی رژیم کی وحشیانہ بمباری میں بیوی بچوں سمیت شہید ہو گئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی نئی انسانیت سوز بمباری میں شہید یحیی السنوار کے ایک بھائی ڈاکٹر زکریا السنوار بھی شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں حماس کے شہید رہنما یحیی السنوار کے بھائی ڈاکٹر زکریا السنوار، غزہ کے النصیرات کیمپ پر گذشتہ شب کی انسانیت سوز اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے۔ فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے،شہید سرخرو ہیں، یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب آصف علی زرداری کا گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں آفسروں اور جوانوں سے خطاب میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، صدر مملکت شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے...
وزیراعلیٰ پنجاب کا ترکیہ کیساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز کاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے ساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی، اس موقع ہر دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی سفارتی، اخلاقی اور اسٹریٹجک سطح پر غیر متزلزل یکجہتی پر شکریہ ادا کیا، اور واضح کیا کہ ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ کے صدر...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس سے قبل 26 اپریل کو بھی سوات اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ یمنی حوثیوں کا اسرائیلی ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، نقصان پہنچانے کا دعویٰ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اب بھارت ایسی حرکت نہیں کرے گا، نہ اس بارے میں سوچے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی سبکی ہوئی ہے، اگر دوبارہ ایسا کچھ کیا تو ڈبکی ہوگی، شہادتوں کا جذبہ ہمارے جوانوں میں موجود ہے، اللّٰہ نے ہمیں پوری دنیا اور خاص طور پر اس خطے...
(گزشتہ سے پیوستہ) جب بھارتی فضائیہ نے پاکستانی حدودکی خلاف ورزی کی،توپاک فضائیہ نے صرف اپنے دفاع کاحق استعمال نہ کیا،بلکہ دنیاکویہ جتا دیاکہ ہم صرف ایٹمی طاقت نہیں،بلکہ جنگی حکمت عملی میں بھی برترہیں۔بھارت کے جدیدترین لڑاکا طیارے، راڈار سے چھپنے والے اسرائیلی ڈرونز کے دعوے، سب خاک ہوگئے۔کئی مقامات پربھارت کے اہم عسکری اہداف کونشانہ بنایاگیا اور ان سب کے عالمی میڈیا میں باقاعدہ شواہدبھی پیش کردیئے۔ جب جنگی میدان میں بھارت کوشرمناک شکست کا سامناہوا،تواس کی کمرنازک حلیف اسرائیل کے خفیہ عسکری ماہرین نے تھپتھپائی۔ اسرائیل نے امریکی انتظامیہ کومتحرک کیا، جس نے فوراً سیزفائرکیلئے دباؤبڑھایا۔اقوامِ متحدہ میں سفارتی شوراٹھا،اورامریکی وزیر خارجہ نے براہ راست اسلام آباداوردہلی سے رابطہ کیا۔پاکستان نے سیزفائرکی رضامندی صرف امن کی خاطر...
نئی دہلی : پاکستان کا برسوں پرانا مؤقف ایک بار پھر درست ثابت ہوا ہے اور بھارتی گودی میڈیا کی فیک نیوز اور پروپیگنڈے کا بھانڈا اب خود بھارتی عوام اور یوٹیوبرز پھوڑ رہے ہیں۔ پہلی بار تاریخ میں ایسا منظر دیکھنے کو ملا ہے کہ بھارتی میڈیا کی وہ چھترول ہو رہی ہے جو شاید دشمن بھی نہ کرے۔ سوشل میڈیا پر متعدد بھارتی یوٹیوبرز نے اپنے ویڈیوز میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح مین اسٹریم میڈیا نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جھوٹے بیانیے گھڑے اور عوام کو گمراہ کیا۔ پاکستان پہلے ہی دنیا کو خبردار کرتا آیا ہے کہ بھارتی میڈیا صرف جھوٹ بیچنے والی فیکٹری ہے، اب خود بھارت کے...
پنجاب کے ضلع سرگودھا کے شہر بھلوال کے علاقہ 15چک میں بااثر افراد نے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کیا اور اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ عمران اور اس کی والدہ ڈیرے پر موجود تھے کہ مسلح افراد گھر میں گھس آئے، مسلح افراد نے بوڑھی ماں کے سامنے بیٹے کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ سرگودھا پولیس نے بتایا کہ ملزمان تشدد کرنے کی باقاعدہ ویڈیو بناتے رہے اور گالم گلوچ کرتے رہے، فوری طور پر نوجوان پر تشدد کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ ڈی پی او صہیب اشرف نے نوٹس لے کر متعلقہ پولیس کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد تھانہ بھلوال صدر پولیس نے مسلح...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گرد و نواح میں جمعے کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 205 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث گھروں اور دفاتر میں موجود افراد خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں نکل آئے تاہم تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا واضح رہے کہ 26 اپریل کو بھی سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے...
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ گہرائی 205 کلومیٹر تھی۔ یہ بھی پڑھیے: زلزلہ کیوں آتاہے؟ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پاک-بھارت تنازع میں ایران کی امن کوششوں کو سراہا اور پڑوسی ملک کو اُن قوتوں سے خبردار کیا جو دونوں ممالک کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے فوراً بعد بغیر کسی ثبوت کا اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا، اسی دوران ایران نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کا...
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کا گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں فسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں:ہندو توا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، آصف علی زرداری صدر مملکت نے کہا کہ شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا اللہ نے آپ کو کامیابی دی، آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچھاور کرنے کے لیے...
پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کے ہمراہ گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں، یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کے ہمراہ گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک بار پھر طنز کے تیر چلا دیے۔ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کیے گئے ایک تازہ بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے ٹیلر سوئفٹ کو ناپسند کرنے کا اظہار کیا ہے، تب سے ان کی مقبولیت میں کمی آگئی ہے۔ اپنے پیغام میں ٹرمپ نے لکھا: ’’کیا کسی نے نوٹ کیا کہ جب سے میں نے کہا ’مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے‘، تب سے وہ ’ہاٹ‘ نہیں رہی؟‘‘ یاد رہے کہ 2024 کے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے ڈیموکریٹک امیدوار اور اُس وقت کی نائب صدر کمیلا ہیرس کی حمایت...
قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے مبینہ طور پر بابراعظم اور محمد رضوان کو دوبارہ ٹی20 سیٹ اَپ میں لیکر آجائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نو منتخب پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن بابراعظم اور محمد رضوان کو دوبارہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں اور انہیں آئندہ ایشیاکپ 2025 اور ٹی20 ورلڈکپ 2026 کیلئے ٹیم میں واپسی کروانا چاہتے ہیں۔ بنگلادیش کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں ہیڈکوچ رضوان اور بابراعظم کی جوڑی واپس لانے کے خواہشمند ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین کارکردگی پر انہیں ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم نے کوہلی اور بمراہ کو "ٹی20 ورلڈ الیون" سے نکال دیا ہیڈکوچ کے قریبی...
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے مشکور ہیں جو دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملاکر دیکھ سکتے ہیں۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں آفسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ صدر مملکت اللہ نے آپ کو کامیابی دی آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے، آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچاور کرنے کے لیے...
بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حریت پسند عوام کو ہراساں کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حریت پسند عوام کو ہراساں کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے صرف سرینگر میں مزید 23 نوجوانوں کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ان نوجوانوں کی شناخت ثاقب شفیع وانی، ولید اعجاز شیخ،...
—فائل فوٹو سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی۔زلزلے کی گہرائی 205 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی سوات کے مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار 10 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، سعودی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز سعودی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے مسلح ونگ القسام کے نئے کمانڈر اور سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار خان غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنے 10 ساتھوں سمیت شہید ہوگئے۔سعودی ذرائع ابلاغ العربیہ اور الحدث نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے نئے کمانڈر کو نشانہ بنانےکے لیے کی گئی کارروائی کے کئی دنوں کی بے یقینی اور غیریقینی خبروں کے بعد اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں محمد سنوار...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان کے لئے امریکہ اور مغربی ممالک کے الزامات برداشت کئے، دہشتگرد ملک کے طور مشہور ہوئے، آج وہی کابل وہی طالبان اسرائیل سمیت ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا ، یہ پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی مستند آواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر بھارتی صحافی اور دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن سندور پر دنیا بھر میں صرف اسرائیل اور افغانستان نے بھارت کی حمایت کی۔یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر...
لاہور: فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ خواجہ سرا زمان عرف پلوشہ کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، واقعہ ایل ڈی اے فلیٹس میں پیش آیا۔ پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے، خواجہ سرا کو اس کے فلیٹ پر تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کے کوہستان سکینڈل کے بعد ایک اور بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا بھر کے اکاﺅنٹنٹ جنرل دفاتر نے 2016 سے اپریل 2025 کے دوران پبلک ورکس ہیڈ G10113 سے 9 2 اضلاع میں 16 ارب 54 کروڑ روپے کی زائد ادائیگیاں کی گئیں۔کنٹرولر جنرل آف اکاﺅنٹس (سی جی اے) نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کیونکہ یہ معاملہ صوبے کی تاریخ میں سب سے بڑے مالیاتی گھپلے کی شکل اختیار کر رہا ہے، جس میں مشتبہ رقم کا مجموعی حجم 56 ارب 50 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔نئے سیکنڈل میں سی اینڈ...
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اور جامع کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس مہم میں جرائم کے وسیع میدان کو نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ معمولی خلاف ورزیوں سے لے کر ٹریفک قانون کی سنگین خلاف ورزیوں تک، سڑک کی حفاظت پر ایک مضبوط موقف کا اشارہ ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی ایک تفصیلی رپورٹ میں 9 مئی سے 16 مئی کے درمیان...
سعید احمد سعید: پاکستانی نجی ایئرلائن ائیرسیال نے دبئی کے لیے اپنے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ ایئرسیال کی دبئی پروازیں 2 جون 2025 سے شروع کی جائیں گی جن کا آغاز لاہور اور اسلام آباد سے ہوگا۔ ایئرلائن حکام کے مطابق دبئی کے لیے ہفتہ وار 9 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ ان میں سے 2 پروازیں لاہور سے جبکہ 7 پروازیں اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرسیال نے دبئی فلائٹ آپریشن کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ایئرسیال...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے منطقی پیشکش کو رد کر دیا اور یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہماری مساجد پر میزائل داغے، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا، بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 22 خواتین اور بچے شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کے پس منظر میں جانا ضروری ہے، بھارت اس خطے بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے آر ٹی عریبیہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی...
پاکستان نے جن طالبان کیلئے الزامات برداشت کیے، آج وہی بھارت و اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان کے لیے امریکا اور مغربی ممالک کے الزامات برداشت کیے، دہشتگرد ملک کے طور مشہور ہوئے، آج وہی کابل وہی طالبان اسرائیل سمیت ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا ، یہ پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی مستند آواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر بھارتی صحافی اور دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن...
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا، یہ پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی مستند آواز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان کے لیے امریکا اور مغربی ممالک کے الزامات برداشت کیے، دہشتگرد ملک کے طور مشہور ہوئے، آج وہی کابل وہی طالبان اسرائیل سمیت ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا، یہ پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی مستند آواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر بھارتی صحافی اور دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ...
پاکستان میں خواتین کے حقوق کی علمبردار اور معروف رقاصہ شیما کرمانی نے پاکستانی ڈراموں میں بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی مواد پر کڑی تنقید کی ہے۔ ایک حالیہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے دوران شیما کرمانی نے کہا کہ آج کے مرد پہلے کے مقابلے میں زیادہ خراب ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ تبدیلی ان کے بچپن میں دیکھے گئے ٹی وی پروگراموں اور خبروں کا نتیجہ ہے۔ آمریت کے دور میں مردانہ بالادستی کے نظریات نے انہیں پہلے سے زیادہ خراب بنا دیا ہے۔‘‘ پاکستانی ڈراموں پر سخت تنقید کرتے ہوئے شیما نے کہا کہ ’’ہر ڈرامے میں غیر شادی شدہ تعلقات دکھائے جاتے ہیں، جبکہ حقیقی زندگی میں ایسا نہیں...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی زبردست کام کرتے ہوئے عالمی برادری کو انگیج کیا، ہم پرتشدد قوم نہیں،ہم ایک سنجیدہ قوم ہیں، پاکستان کی پہلی ترجیح امن ہے، اسی لیے بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی، ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں تو ہم نے کہا کہ کیوں نہیں۔ غیرملکی ٹی وی آر ٹی عریبیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے، پہلگام واقعے کے چند منٹ بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کو...
کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے کہا ہے کہ جنوری 2025 سے اب تک ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے 141 دہشت گرد کارروائیوں کو بروقت ناکام بنایا جو ممکنہ طور پر بڑے سانحات کا سبب بن سکتی تھیں۔ جنوبی بلوچستان کے ضلع کیچ میں "ترقی اور سیکیورٹی - ایک مشترکہ ذمہ داری" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایف سی سیکیورٹی کی فراہمی سے لے کر ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ بیواؤں کے لیے گھروں کی تعمیر، اسکولوں، مدارس اور بنیادی صحت مراکز کی بحالی، فری میڈیکل کیمپس، سولر...
وانا: جنوبی وزیرستان (وانا) میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قبائلی مشران کا جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں مقامی کمانڈر اور مشران نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جرگہ میں گرگورے اور غنڈک کے زمینی تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا اور مشران سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔ ملکان و مشران نے آپریشن کو سراہا اور قبائلی عوام و سیکیورٹی فورسز کے اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ جرگے میں معززین، علماء کرام اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، شرکاء نے امن، ترقی اور عسکری قربانیوں کے اعتراف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مشران نے امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز...
—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی، ہم نے کہا کہ کیوں نہیں؟ ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔غیر ملکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کا پس منظر میں جاننا ضروری ہے، بھارت خطے خاص طور پر پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے، پہلگام واقعے کے چند منٹ بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان...
پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ سے قبل قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس بلا کر خیبر پختونخوا کو ضم شدہ اضلاع کا حصہ فوری طور پر منتقل کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ نیٹ ہائیڈل منافع کے بقایاجات بھی بجٹ سے پہلے ادا کیے جائیں تاکہ صوبہ ان فنڈز کو ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں بروئے کار لا سکے، وفاق نے ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت آئندہ بجٹ میں ضم شدہ اضلاع کے لیے ریلیف پیکیج تیار کر رہی ہے، لیکن وفاقی تاخیر اس میں رکاوٹ بن رہی ہے، وزیراعلیٰ خیبر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 22 اپریل کو پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد سے 10مئی کو جنگ بندی تک جس تناؤ کا سامنا تھا اب یہ تناؤ داخلی سطح پر شدید دباؤ کی شکل اختیار کر گیا جس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بات کا اندازہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ٹوئٹر پوسٹ میں لگائے الزامات اور سوالات سے لگایا جا سکتا ہے جن میں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کتنے طیاروں سے محروم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے ہفتہ کو بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت...
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر نے ہراسمنٹ کے مرتکب اسسٹنٹ پروفیسر کو 15 منٹ کے اندر اندر برطرف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون اسٹوڈنٹ نے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف ہراسمنٹ کی شکایت کی تھی۔ یونیورسٹی انکوائری کمیٹی نے فوری طور پر تحقیقات مکمل کی جبکہ سنڈیکیٹ نے اسسٹنٹ پروفیسر کو ٹرمینٹ کرنے کی سفارش کی۔ یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: اسلامیہ کالج کی طالبہ کا اعلیٰ عہدیدار پر ہراسانی کا الزام، ایچ ای ڈی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن میں ہراسمنٹ کے لیے زیرو ٹولرینس ہے۔ انہوں نے فوری ایکشن لینے پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الحق کو خراج تحسین پیش...
بغداد (ویب ڈیسک): سعودی عرب نے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ بیان عرب لیگ کے بغداد میں ہونے والے اجلاس کے دوران سعودی وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے دیا۔ عادل الجبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور عام شہریوں پر حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام ممالک کو مل کر فلسطینی عوام کے مصائب کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ سعودی عرب نے اس بات کو دوٹوک الفاظ...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) 7 سے 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان کی حدود میں 200 سے زائد ڈرونز بھیجے، جن میں مہنگے اور جدید “ہارپی” اور “IAI ہاروپ” ڈرونز شامل تھے۔ یہ ڈرونز “الیکٹرانک سپورٹ میژرز ” سے لیس ہوتے ہیں جو دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے نکلنے والی ریڈیئشن کو پکڑ کر اسے ہدف بناتے ہیں اور جب یہ ریڈیئشن کو پکڑ لیتے ہیں تو فوراً اس مقام کی معلومات دشمن کے بیس پر بھیج دیتے ہیں جس سے پورا ایئر ڈیفنس نظام بے نقاب ہو جاتا ہے۔ اس حکمتِ عملی کو SEAD (Suppression of Enemy Air Defense) کہتے ہیں اور اس کے بعد دشمن بیلسٹک میزائل یا خودکش ڈرونز کے ذریعے ایئر...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین انسانی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کریں اور امن مذاکرات کا آغاز کرائیں۔ مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں اور انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین...
اسلا م آباد(طارق محمود سمیر )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانیوںکی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میں نے جنگ بندی کرائی ہے اور زندگی میں سب سے زیادہ میرے جس کام کو سراہا گیا وہ یہی ہے ، انہوں نے کہا ایٹمی جنگ ہونے کے خطرات تھے، میں نے مداخلت کی ورنہ بڑی تباہی ہوجاتی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں،پاکستان کو ہم کبھی نظر انداز نہیں کرسکتے ،ٹرمپ کے اس بیان پر بھارت میں بڑی پریشانی پائی جاتی ہے ،کشمیر پر ثالثی کی بات کرتے ہیں، بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کرتا ہے ۔اس کے علاوہ برطانوی وزیر خارجہ کا اہم...
ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آر ٹی عریبیہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کے پس منظر میں جانا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کا اہم ترین کردار ان کا کہنا تھا کہ بھارت اس خطے میں، خاص طور پر پاکستان میں، دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پہلگام واقعے کے چند منٹ بعد ہی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا، جب کہ بھارتی...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل کے بعد ایک اور بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا بھر کے اکاؤنٹینٹ جنرل دفاتر نے 2016 سے اپریل 2025 کے دوران پبلک ورکس ہیڈ G10113 سے 9 2 اضلاع میں 16 ارب 54 کروڑ روپے کی زائد ادائیگیاں کی گئیں۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کیونکہ یہ معاملہ صوبے کی تاریخ میں سب سے بڑے مالیاتی گھپلے کی شکل اختیار کر رہا ہے، جس میں مشتبہ رقم کا مجموعی حجم 56 ارب 50 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔ نئے اسیکنڈل میں سی اینڈ ڈبلیو ٗپبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور...
عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سربراہ ایمل ولی خان—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پختونوں کا اتنا بڑا سودا کسی کی رہائی سے مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔ معدنیات بل عمران کی اجازت سے مشروط، ناقدین کے اعتراضات اور حکومتی جواباتپشاورخیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025کو تحریک... ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کے ساتھ کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن شامل نہیں تو محمود اچکزئی کو گرینڈ الائنس کا نام نہیں دیا جاسکتا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔ پہلگام واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بار بار کہا کہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ ہمارے فوجی جوانوں نے دشمن کے مورچے اڑائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ز تباہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔ لاہور میں ایوانِ اقبال میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔ پہلگام واقعے...
حکومت نے حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بین الاقوامی سفارتی دورے پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سفارتی وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، حناربانی کھر، خرم دستگیر، شیری رحمان، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے پاکستان کیخلاف بین الاقوامی سفارتی دوروں کے لیے 7 وفود تشکیل دیدیے اس وفد کے دورے کا مقصد حالیہ کشیدگی پر پاکستان کے موقف اور بھارتی پروپیگنڈے سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔ یہ وفد امریکا، برطانیہ، فرانس اور بلیجیئم کے دارالحکومتوں کا دورہ کرکے ان ممالک کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے ملاقاتیں...
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش سے بھارت کا مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ قرار دینے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش سے بھارت کا مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا ہے جس پر انڈین میڈیا اور مودی سرکار تلملا اُٹھے ہیں، افواج پاکستان نے بھارت کی جنگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس پر پوری قوم کو اپنی بہادر...
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش سے بھارت کا مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ قرار دینے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش سے بھارت کا مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا ہے جس پر انڈین میڈیا اور مودی سرکار تلملا اُٹھے ہیں، افواج پاکستان نے بھارت کی جنگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس پر پوری قوم کو اپنی بہادر...
ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں، ہم نے امریکی وزیر خارجہ کو جواب دیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو ہمیں جواب دینے کا حق ہے پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے پورا پلان تیار ہے ، ہمارے پارلیمنٹرین کا ایک وفد امریکا، دوسرا وفد یوکے ، برسلز اور فرانس جائے گا جبکہ ہمارا ایک وفد روس بھی جائے گا، نائب وزیراعظم نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں، مناسب...
ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں ہم باہر نکل کر آئیں جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے ، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے ، آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، خان صاحب کو باہر آنا ہے ، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے ، ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی...
بھارت میں ترکیہ کے سیب کے بائیکاٹ کی جارحانہ مہم بھی چلائی جا رہی ہے ترک کمپنی سیلیبی کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخی پر انڈیا کے خلاف قانونی چارہ جوئی جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرنے پر ترکیہ سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کر دیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے بتایاکہ ترکیہ سے تجارتی و تعلیمی روابط معطل کرد یے گئے ہیں، یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کیدوران ترکیہ کی پاکستان کی غیرمشروط حمایت کے تناظر میں کیا۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جو ممالک بھارت کی خودمختاری پر سوال اٹھاتے ہیں، ان سے روابط پر نظرثانی ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔اس سے قبل بھارتی ائیرپورٹس پر کام کرنے والی ترک...
بی جے پی کے 25اہم رہنمائوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا وزیر خارجہ جے شنکر ، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ، سیکریٹری خارجہ وکرم مسری شامل پاکستان کے خلاف حالیہ فوجی ناکامی نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ اندرونِ ملک عوامی ردِعمل سے بچنے کیلیے حکومت نے اپنے ہی وزرا اور اعلیٰ سیاست دانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مودی سرکار کی جانب سے کیے گئے آپریشن سندور کا پاکستان نے بھرپور جواب دے کر ناکام بنادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی حکومت نے دہلی پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اہم وزرا کی سیکیورٹی...
لاہور، سندر‘ اسلام آباد ( نیوز رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ+ اے این این) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملک کے سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کیلئے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی جاتی امراء (رائیونڈ) میں ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا۔ اس فتح پر اﷲ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی...
اسلام آباد+گوجرانوالہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی ) صدر زرداری نے ہفتہ کو گوجرانوالہ چھائونی کا دورہ کیا اور معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بلا اشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کے پختہ عزم اور غیر متزلزل جرات کا اعتراف کیا۔ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ چھائونی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر منگلہ اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔ صدر نے معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل...

3 ماہ میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے کاروباری قرض جاری: مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) ’’اپنا کماؤ، اپنا کھاؤ‘‘ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی۔ صرف 3ماہ میں 1لاکھ7ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے لون جاری کئے گئے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57913 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔ نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے۔ پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ روپے کے لون لے لئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا۔ مریم نواز نے ایکسپورٹ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دوطرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی حالیہ پیش رفت اور پاک۔ ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نیٹ نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 92 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ آئندہ مالی سال 26-2025ء میں ذخائر 17 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی سٹاف کنٹری رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو مقررہ حکومتی ہدف سے کم رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025ء کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے ہو سکتا ہے جبکہ رواں...
لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے شہباز شریف پر بیان پر جرح کی، ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے اپنے بھائی کے ذریعے 10 ارب رشوت کی پیشکش کی۔ ٹی وی پر بیٹھ کر میرے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کی گئی ہے جس کا اثر کروڑوں پمفلٹس سے بھی زیادہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ...
سیالکوٹ(نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔ نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ ملکی دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،قومی وحدت میں جودراڑیں نظرآتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکیں ہیں، اب ہماری جنگ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لیے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات...
لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خواجہ سرا کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا کی شناخت دانش عرف پلوشہ کے نام سے ہوئی ہے، جو بہاولپور کا رہائشی تھا اور فیصل ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں مقیم تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دانش کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یا...
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث یہ پرندے صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس حوالے میں تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے...
فلسطین جس کو انبیاء کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے اور تین آسمانی مذاہب کے مقدسات اس سرزمین مقدس پر موجود بھی ہیں۔ فلسطین سیاسی، معاشی اور فوجی لحاظ سے ہر طرح ایک اہمیت رکھنے والی جگہ کا نام ہے۔ اسی سرزمین فلسطین پر دنیا بھر سے جمع ہونیوالے صیہونیوں نے قبضہ کیا۔ 1896 میں تھیوڈر ہرٹزل کی شروع کردہ تحریک آخرکار 1948میں فلسطین میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے قیام کے ساتھ اختتام پذیر نہیں ہوئی بلکہ اس قبضہ اور جارحیت نے ایک نئی شکل اختیار کرتے ہوئے پوری دنیا کے امن کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔15مئی1948 کو برطانیہ ، فرانس اور امریکا کی سازشوں کے نتیجے میں دنیا بھر سے لا کر آباد کیے...
)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس حوالے میں تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ کے مشیربرائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث یہ پرندے صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے تمام سرکاری دفاتر، کالونیوں اور دیگر مقامات پر شجرکاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ہدایت کی گئی...
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سگ گزیدگی کے کیسز اور آوراہ کتوں کی تعداد کے پیش نظر خصوصی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نویز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں آوارہ کتوں کے تدارک کے لیے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آوارہ کتوں کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ بلدیات، ڈبلیو ایس ایس پی، لائیوسٹاک کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندوں شاہین ٹاؤن یونیورسٹی کیمپس انتظار علی خلیل چئیرمین یونیورسٹی ٹاؤن ارباب روڈ خالد اقبال چئیرمین دانش اباد الطاف خلیل ایڈوکیٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم سے ملاقات کی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات ملک ارشد خان، ڈاریکٹر ویسٹ زون کامران امجد،...
اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلمان باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس باغی رژیم کا مقابلہ کریں۔ ورنہ اسرائیل کے اس طرز عمل سے نہ صرف سارا خطہ پہلے سے زیادہ نا امن ہو جائے گا بلکہ عالمی امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ "الحدیدہ"، "رأس عیسی" اور "الصلیف" بندرگاہوں سمیت یمن کے سول و اقتصادی ڈھانچے پر حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ انسانیت کے خلاف آشکار جنگی جرائم و جارحیت ہے۔ یہ حملے اس وقت انجام پا رہے ہیں جب یمنی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین مسئلے کا دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کا ضامن ہو گا۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس خطے اور دنیا کو ہر محاذ پر امتحان درپیش ہے جس کا آغاز غزہ کے حالات سے ہوتا ہے۔ Tweet URL انہوں نے واضح کیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گرد حملوں کا کوئی جواب نہیں اور اسی طرح فلسطینی لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بھی ناجائز ہے۔(جاری...
پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔ محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار، جو اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو...
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج ہو گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔ خیال رہے کہ علیمہ خان نے چند روز قبل ہی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انہیں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی صدر نواز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی صورتحال سمیت آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ دوسری جانب، سینیٹر عرفان صدیقی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کے...
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اضافے پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اظہارِ تشویش کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں غزہ میں فلسطینیوں کی صورتِ حال کو بیان سے باہر اور غیر انسانی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ محاصرے اور فاقہ کشی کی پالیسی بین الاقوامی قانون کا تمسخر اڑاتی ہے، امداد کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے، یہ آپکی اخلاقیات اور عمل کی وضاحت کا وقت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ بین الاقوامی قانون، انسانی اصولوں کی پاسداری، غیر جانب داری اور انسانیت کے خلاف کسی منصوبے میں شامل نہیں۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں اقوامِ متحدہ...
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص اور ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماں کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کے لیے سیاسی صورتِ حال پر بھی غور کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر سے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی ملاقات کی، نواز شریف نیکہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری۔ فوٹو فائل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا اور دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کے طلباء اور اساتذہ سے خصوصی نشست میں گفتگو کی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔ تاریخ گواہ رہے گی چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، صدر آصف زرداری صدر مملکت آصف علی زرداری نے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے لیے محبت کا اظہار کیا اس سے میں ایک بات بہت وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کی ملک کے لیےکاوشوں کو نہایت اہم...
خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایوانِ اقبال میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی انکے قائد سے ملاقات کروائے: خواجہ سعد رفیقمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور ان کے قائد کی ملاقات کروانی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے...
پشاور(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلع باجوڑ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ کے ٹینڈر میں غبن کرنے والے ٹھیکیدار سے ایک کروڑ 38 لاکھ 2 ہزار 108 روپے کی خطیر رقم ریکور کر لی۔ کارروائی اینٹی کرپشن کو موصول ہونے والی ایک شکایت پر عمل میں لائی گئی جس میں الزام تھا کہ 2022 میں جنرل بس اسٹینڈ کا ٹھیکہ تین سالہ مدت کے لیے دیا گیا، مگر ٹھیکیدار نے طے شدہ مدت کے دوران ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرایا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شکایت کی بنیاد پر باقاعدہ انکوائری کی گئی، جس میں الزامات درست ثابت ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ٹھیکیدار کی عدم ادائیگی کے باعث قومی خزانے...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 150 ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کرتے ہیں، تو انہیں زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کے مطابق تجارتی مذاکرات ہر اس ملک کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بہت سست روی سے آگے بڑھ رہے ہیں جو امریکہ کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ان ممالک کو چند ہفتوں کی مہلت دی ہے، جس کے بعد امریکی خزانہ اور تجارت کے وزراء ان کے لیے نئے محصولات کا تعین کریں گے۔ سی این این کے مطابق ٹرمپ نے اپریل میں 90 دن کے لیے “باہمی محصولات” پر عمل درآمد روک دیا تھا تاکہ ممالک کو مذاکرات...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء)علیمہ خان کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ تھوڑی دیر میں کردیں گے۔(جاری ہے) اس موقع پر سرکاری پراسیکیوٹر کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فنڈ ریزنگ جاری ہے، علیمہ خان کا اس میں...
سٹی 42 : رانا ثناء اللہ بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے والے افراد کو تسلی دینے کیلئے وادی نیلم پہنچ گئے۔ رانا ثناء اللہ نے جورا، شاہکوٹ ،بگنہ میں بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وہ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے گھر بھی گئے۔ مشیر وزیر اعظم نےشہداء کے ورثاء سےملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا، انہوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے 02 افراد کے ورثاء کو 01 کروڑ روپے...
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کےلیے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اس سے قبل نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی سے بھی ملاقات کی اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم سے وطن کا دفاع کیا ہے، اللّٰہ کا شکر جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ جو دشمن خود کو جنوبی ایشیاء کا تھانیدار سمجھتا تھا اس کے 6...
سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مسلح افواج سے یکجہتی کے اظہار کے لیے طالبات کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، ہماری افواج نے جذبے کے ساتھ دشمن کو شکست دی، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔ سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مسلح افواج سے یکجہتی کے اظہار کے لیے طالبات کی آمد کے موقع پر میڈیا سے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کےلئے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ مزید :