سعودی ولی عہد کا تاریخی وائٹ ہاؤس دورہ: امریکا نے سعودی عرب کو F-35 طیاروں کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال کیا اور انہیں ’دنیا کے سب سے زیادہ محترم رہنماؤں میں سے ایک‘ قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کو دوطرفہ تعلقات کا ’نیا باب‘ قرار دیتے ہوئے دفاعی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں: ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار
تاریخی پیشرفت کے طور پر امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید F-35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی، جس سے سعودی دفاع مضبوط ہوگا اور مملکت پہلی عرب ریاست بن جائے گی جو یہ ٹیکنالوجی حاصل کرے گی۔
وائٹ ہاؤس میں سرخ قالین استقبال کے دوران F-35 کی خصوصی فلائی پاسٹ نے اس فیصلے کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔ دورے کے دوران اعلیٰ سطح ملاقاتیں، امریکی CEOs سے مشاورت اور سعودی-امریکی انویسٹمنٹ فورم اقتصادی و تجارتی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں ریلی ڈاکار 2026 کی تفصیلات جاری، 69 ممالک کے 812 ڈرائیور شریک ہوں گے
ولی عہد نے امید ظاہر کی کہ مضبوط تعلقات خطے میں امن، ترقی اور انتہاپسندی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس وائٹ ہاؤس ولی عہد
پڑھیں:
امریکا نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔
وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے میں ایلون مسک اور کرسٹیانو رونالڈو سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق واشنگٹن اور ریاض کے تاریخی روابط کو آئندہ مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے اور موجودہ صورتحال میں غزہ پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس کی جانب سے مزید یرغمالیوں کی میتیں ان کے اہلخانوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
خطاب کے بعد سعودی ولی عہد نے صدر ٹرمپ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں اور یہ سفر مزید آگے بڑھے گا۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔