قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی، ملزمان 2 لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم نے بتایا کہ والدہ بازار جارہی تھیں کہ اس دوران ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔
حسن علی کے بھائی خرم نے مزید بتایا کہ واردات کرنے والے دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حسن علی
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔