بھارت کا خطے کا چوہدری بننے کا خواب ختم ہو گیا، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستانی کامیابی کے بعد بھارت کا خواب ختم ہوگیا۔دفتر خارجہ میں بریفنگ کے بعد گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت خطے کا چوہدری اور بدمعاش بننے کا خواب دیکھ رہا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت برابری کی بنیاد پر مہذب طریقے سے آگے بڑھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب یہ تصور بھی ختم ہوگیا ہے کہ پاکستان روایتی جنگ میں بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہتھیاروں پر بڑا زعم تھا لیکن اس کے رافیل پرندوں کی طرح پھڑپھڑاتے گر گئے۔
مزیدپڑھیں:کوہ پیماؤں کو جنگل سے گزرتے ہوئے ایک ڈبہ نظر آیا، کھول کر دیکھا تو پراسرار خزانہ نکل آیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ہمارا 70 فیصد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جا رہا ہے: مصدق ملک
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو تعلیم پر توجہ دینا ہوگی، ہمارا 70 فیصد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جا رہا ہے۔
پاکستان ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی تقریب سے خطاب کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
مصدق ملک کا کہنا ہے کہ دنیا اب سولر ٹیکنالوجی پر جا رہی ہے، نوجوانوں کے آئیڈیاز کے ذریعے ماحولیات میں بہتری لائی جا سکتی ہے، ہمیں ماحولیات میں بہتری لانی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گرین فندنگ کو سپورٹ کرے گی، ہمیں فضا میں پلاسٹک آلودگی کو ختم کرنا ہے۔
اِن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نسلوں کو محفوظ ماحولیاتی نظام فراہم کرنا ہے، حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔