WE News:
2025-05-22@06:10:32 GMT

خضدار اسکول بس پر حملہ، بلوچستان میں اب کیا ہونے والا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

علامہ علی حسنین حسینی کی خضدار اسکول بس دھماکے کی مذمت

اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلباء کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے قتل عام سے شدت پسند عناصر کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ پاکستانی قوم بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور معصوموں کو قتل کرنے والے عناصر کے خلاف ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلباء کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد ظاہراً اس گناؤنے فعل میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ پاکستانی قوم کو شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد زخمیوں کو صحت اور متاثرین کو صبر عطا فرمائے۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال اور شدت پسندی کے واقعات ہمارے اداروں پر بھی سوالات چھوڑتے ہیں۔ ہمارے اداروں کے پاس تمام تر سہولیات ہونے کے باوجود ان واقعات کی روک تھام میں ناکامی باعث افسوس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ علی حسنین حسینی کی خضدار اسکول بس دھماکے کی مذمت
  • خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، سکیورٹی ناکامی یا صوبائی حکومت کی نااہلی ؟
  • خضدار اسکول بس حملہ: شہید ہونے والی 3 بچیوں کی تفصیلات جاری
  • خضدار میں بچوں کی بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے: میر سرفراز بگٹی
  • پاکستان: خضدار میں اسکول بس پر خود کش بم حملہ، چار بچے ہلاک
  • دشمن کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی، اب پراکسیز کے ذریعے حملہ آور ہے، عطا تارڑ
  • دہشت گرد بھارت نے ایجنٹوں کے ذریعے خضدار میں اسکول بس پر بہیمانہ حملہ کروایا، ترجمان پاک فوج
  • خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، 4 بچے جاں بحق، 38 زخمی
  • خضدار میں اسکول وین پر خودکش دھماکا، 4 بچے جاں بحق، 38 زخمی