حکومت خیبر پختونخوا کا یوم تکبیر پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے یوم تکبیر منایا جائے گا، پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے یوم تکبیر پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے 28 مئی بروز بدھ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے یوم تکبیر منایا جائے گا، پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ اس دن پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اس دن کو تمام پاکستانی ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھر میں عام تعطیل یوم تکبیر
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کو چیئرمین این ڈی ایم اے کی بریفنگ
—تصویر: آن لائنوزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کریں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتِ حال کے جائزے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیرِ اعظم کو نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات پر بھی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تعاون فراہم کرنے، تمام وسائل بروئے کار لانے، خیبر پختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں کے لیے رابطے مربوط کرنے کی ہدایت کی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا۔ بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام آفت زدہ اضلاع قرار دے دیے گئے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کرے، خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیائے خور و نوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچایا جائے، ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے فوری بھیجا جائے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں و سیاحوں کو فوری محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے۔