اسلام آباد:

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے یوم تکبیر منایا جائے گا۔

یومِ تکبیر اور معرکہ حق کی کامیابی پر اظہار تشکر کی مرکزی اور بڑی تقاریب پشاور اور میر پور آزاد جموں کشمیر میں منعقد ہوں گی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا امیر مقام مہمان خصوصی ہوں گے۔

گلگت بلتستان میں بھی خصوصی تقریبات ہوں گی۔ امیر مقام میر پور میں مرکزی جلسے سے خطاب کریں گے۔

خیبر پختونخوا میں یومِ تکبیر کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، مسلم لیگ (ن) صوبے بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کرے گی۔ مرکزی تقریب پشاور میں (ن) لیگ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگی، امیر مقام خطاب کریں گے۔

امیر مقام کی ہدایت پر (ن) لیگ کے تمام ونگز کو ریلیاں نکالنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں امیر مقام نے کہا کہ یوم تکبیر اور یوم معرکہ حق قومی وقار اور دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان ہے، قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو سلام پیش کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ناصر عباس شیرازی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی آرگنائزر اور سینیئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ شرم الشیخ کانفرنس کا بنیادی مقصد اسرائیل کا بدنما امیج بہتر بنانے اور اس کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی، مقاومت اس دو سالہ جنگ میں ہر لحاظ سے کامیاب رہی، اسرائیل کو محفوظ راستہ دیا گیا ہے۔ حزب اللہ اور حشد الشعبی کو غیر مسلح کرنا خود عراق اور لبنان کی حکومتوں کیلئے ناممکن ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے غزہ جنگ بندی اور اس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر انکا ایک اہم انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • کرپشن سے پاک پاکستان ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے، کاشف شیخ
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج بھرپورجوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔
  • خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے: امیر مقام
  • گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے
  • پنجاب کی 94 تحصیلوں میں کیمرے نصب کرنے کے فنڈز جاری
  • نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟
  • پاکستان کے کاسٹ آڈٹ نظام میں اصلاحات پر مشاورتی اجلاس
  • ناصر عباس شیرازی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو