یوم تکبیر،قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو سلام پیش کریں گے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یومِ تکبیر کل جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر اہم اور مرکزی تقاریب پشاور اور میرپور، آزاد جموں و کشمیر میں منعقد ہوں گی۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا، امیر مقام ان تقریبات کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
یومِ تکبیر کی تقریبات کا مقصد 28 مئی 1998 کو کیے گئے ایٹمی دھماکوں کی یاد تازہ کرنا ہے، جب پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا اعلان کیا تھا۔
امیر مقام میرپور میں ایک بڑی مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکریٹریٹ میں بھی ایک اہم تقریب منعقد ہو گی، جس سے وہ خطاب کریں گے۔
امیر مقام کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے تمام ونگز کو صوبے بھر میں ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
اپنے خصوصی پیغام میں امیر مقام نے کہا”یومِ تکبیر اور یومِ معرکۂ حق دراصل قومی وقار اور دفاع پر کسی قسم کے سمجھوتے سے انکار کا اعلان ہیں۔ ہم اس دن قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ملک کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔”
ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں تقریبات، ریلیاں اور اجتماعات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جو قومی جذبے اور ایٹمی طاقت پر فخر کے مظاہر ہوں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف3 ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ فرماں رواں اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ وہ فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا، وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب منفرد شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، دورہ عوام کے مفاد میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا باعث بنے گا۔
وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
ٹریفک قوانین سخت، گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی