وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق ہفتہ وار اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ، شفافیت اور صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے، شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، اور ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال کے بارے میں عوامی آگاہی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیش لیس اکانومی کے حوالے سے قائم کمیٹیاں تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کر کے قابلِ عمل تجاویز پیش کریں۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ اجلاس کے بعد ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہیں۔ ان کمیٹیوں نے اجلاس میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اپنی تجاویز اور حکمت عملی پیش کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان تاجروں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانے کے لیے خصوصی حکمت عملی مرتب کر رہا ہے۔ چھوٹے کاروباروں کی شمولیت بڑھانے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے نیا پیکج متعارف کروایا جائے گا۔

اجلاس کے شرکا کو درج ذیل اہداف سے آگاہ کیا گیا:

ڈیجیٹل ایپ صارفین کی تعداد کو 95 ملین سے بڑھا کر 120 ملین تک لے جانے کا ہدف
کیو آر کوڈ استعمال کرنے والے تاجروں کی تعداد کو 0.

9 ملین سے بڑھا کر 2 ملین تک پہنچانے کا ہدف
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حجم کو 7.5 بلین روپے سے بڑھا کر 12 بلین روپے تک لے جانے کا ہدف

وزیراعظم نے ان تمام اہداف کو دوگنا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی راہ پر تیز رفتاری سے گامزن ہونا چاہیے۔

مزید برآں، اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشنل پاکستان کے عنوان سے ایک وسیع پراجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اسلام آباد سٹی موبائل ایپ کو اب تک 1.3 ملین سے زائد افراد ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں، جس پر 15 مختلف سرکاری خدمات دستیاب ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے آئی سی ٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مد میں 15.5 بلین روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اقتصادی پیشرفت کے لیے ڈیجیٹل معیشت اہمیت کی حامل ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پاکستان آئی ڈی منصوبے کی تکمیل کے لیے کام تیز کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ای-اسٹیمپنگ کی سہولت جلد متعارف کروائی جا رہی ہے جبکہ اسپتالوں، تعلیمی اداروں، پارکس، سرکاری دفاتر اور میٹرو بس لائنز پر وائی فائی انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے منصوبہ بندی مکمل کی جا چکی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ یہ سہولیات صرف اسلام آباد تک محدود نہ رہیں بلکہ وفاقی علاقوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی متعارف کروائی جائیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد سٹی موبائل ایپ ڈیجیٹل معیشت ڈیجیٹل نیشنل پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد سٹی موبائل ایپ ڈیجیٹل معیشت ڈیجیٹل نیشنل پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف ڈیجیٹل معیشت شہباز شریف اسلام آباد اجلاس میں کے لیے گیا کہ

پڑھیں:

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر پر جائزہ اجلاس

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر کے منصوبے پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چینی کمپنی HONGKONG-AOHUA کی جانب سے پیش کردہ ہسپتال کے کنسیپٹ ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ ڈیزائن کمپنی نے پاکستان کو ایک تحفے کے طور پر بغیر کسی معاوضے کے تیار کیا ہے۔ ہانگ کانگ-آوہوا کمپنی گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائدہسپتالوں کے ڈیزائن بنا چکی ہے، اور اس کا پاکستان کے لیے رضاکارانہ طور پر عالمی معیار کا ڈیزائن تیار کرنا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی گہرائی کا عکاس ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس اقدام پر چینی کمپنی کی قیادت اورٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یہ تحفہ نہ صرف حکومت اور پاکستانی عوام کے لیے اہمیت رکھتا ہے، بلکہ اس ہسپتال سے مستقبل میں شفایاب ہونے والے مریض بھی اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق ایک ٹرشری کیئر ہسپتال بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے پیش کردہ ڈیزائن کا مکمل تکنیکی جائزہ لیا جائے اور منصوبے میں ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ کنسیپٹ ڈیزائن میں ممکنہ وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل منصوبہ بندی شامل ہے، جو کہ ایک مثبت اور دور اندیش پہلو ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منصوبے میں ماحول کے تحفظ، پانی کی بچت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو مدنظر رکھا جائے۔ شمسی توانائی، قدرتی روشنی کے استعمال، پانی کی ری سائکلنگ اور سرسبز ماحول کے قیام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کو اسلام آباد کے دیگر ہسپتالوں سے ڈیجیٹل طور پر منسلک کرنے کی ہدایت دی، اور کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر تمام تر مراحل سمیت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ، وزیرِاعظم کے کوارڈینیٹر مشرف زیدی، چیئرمین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، چینی کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر لیو-ژانپئی اور وفد سمیت متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف لاہور سے اسلام آباد روانہ
  • وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کی جانب اٹھائے گئے اقدامات اور پیشرفت پر اظہارِ اطمینان
  • کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم
  • پاکستان میں کیش لیس ڈیجیٹل معیشت کیسے کام کرے گی؟  
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر پر جائزہ اجلاس
  • وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کی سنگین صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی، متعلقہ حکام کی سرزنش ، تمام ذمہ داران منصوبے کی تکمیل کیلئے کوششیں تیز کریں، وزیراعظم
  • وزیراعظم سے حنیف عباسی کی ملاقات، پاکستان ریلوے سے متعلق امورپر گفتگو
  • پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ‘چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ چین کے وفد کی ملاقات