وزیراعظم 3 اور 4 جولائی کو باکو میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم 3 سے 4 جولائی کو باکو میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم باکو میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
اجلاس کا موضوع ’’ایک پائیدار اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مزاحم مستقبل کے لیے نئی ای سی او وژن‘‘ ہے۔
وزیراعظم اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے، اہم علاقائی و عالمی چیلنجز پر روشنی ڈالیں گے، ای سی او وژن 2025 سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کریں گے،خطے میں باہمی تجارت، ٹرانسپورٹ رابطوں، توانائی کے اشتراک اور پائیدار ترقی کے فروغ پر زور دیں گے۔
وزیراعظم اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دیگر ای سی او رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔