وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ دو روزہ دورہ پر آذربائیجان روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے کلیدی خطاب بھی کریں گے۔
اس موقع پر وہ علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے جبکہ علاقائی روابط کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور پائیدار ترقی کے اقدامات پر زور دیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا
---فائل فوٹوزوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مسافروں اور قلیوں کی بڑی تعداد صبح 8 بجے سے کینٹ کے باہر موجود ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ و دیگر نے کراچی آمد پر استقبال کیا۔