وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے آج روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیےآج روانہ ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور رسمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر پاکستان کا موقف دہرائیں گے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم کے ایجنڈا میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً تجارت، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور سیکورٹی تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ ای سی او کے زیراہتمام یہ فورم خطے کے بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط کرنے اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
اس دورے کا مقصد پاکستان کی خارجہ پالیسی کو متحرک رکھنا اور آذربائیجان سمیت تمام ای سی او رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے تاکہ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر خطے میں دیرپا امن اور معاشی خود کفالت کی راہیں ہموار ہوں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایس سی او کا پاکستان میں اجلاس، اسحاق ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس 27-2026ء کی میزبانی کرے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا حالیہ سربراہی اجلاس تیانجن میں ہوا تھا، ایس سی او کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بالآخر وہ وقت آہی گیا جب پاکستان میں ایس سی او کا بڑا اجلاس ہوگا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس 27-2026ء کی میزبانی کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا حالیہ سربراہی اجلاس تیانجن میں ہوا تھا، ایس سی او کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 27-2026ء کے دوران پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزیر خارجہ نے ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کے عمل کی راہنمائی کی اور زور دیا کہ ایس سی او اجلاس کا پاکستان کی شان کے مطابق انعقاد کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی آئی سی ٹی اور دیگر سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔