چین نے پاکستان کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے،جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چین نے پاکستان کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مستحکم تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستانی نوجوانوں کو چینی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ گزشہ روز نیوٹیک (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن پاکستان )کے زیر اہتمام چین چیمبر آف کامرس پاکستان کے تعاون سے جاب فیر منعقد کیا گیا۔

جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائے گی ۔ جاب فئیر میں تین ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی اس موقع پرچینی کمپنی تھانگ انٹرنیشنل اور پاکستانی ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مابین آئی ٹی و ڈیجیٹل ٹریننگ فراہم کرنے کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔ چینی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چینی کمپنیوں کو ساز گار مواقع فراہم کرے گا تو چینی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پہ مشتمل ہے جو پاکستان کے لیے بونس ہے۔ چین پاکستانی نوجوانوں کو جاب دینے کے لیے پرعزم ہے اس عمل سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ ملے گا۔ چین میں 11ہزار سے زائد ووکیشنل ادارے ہیں جہاں سے ہر سال دس ملین نوجوان ہنر مند بنا کے نکلتے ہیں ۔پاکستانی نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آنا چاہیے اس میں مواقع زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ چین تعلیم ‘ سائنس و ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کے میدان میں تعاون کر کے پاکستان کو فائدہ دے گاانہوں نے کہ چین پاکستانی نوجوانوں کو ٹریننگ دے گا پاکستانی نوجوان پاکستان کے لیے بونس ہیں ۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی خطے میں خوشحالی اور استحکام کی علامت ہے۔چین اقوام عالم میں ابھرتی ہوئی قوم ہے۔ پاکستان اہم دور سے گزر رہا ہے۔ اس موقع پر چئیر پرسن نیوٹیک گل مینہ بلال نے کہا کہ کراچء کے 20 ووکیشنل اداروں کا چینی کمپنی تھان کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا یہ معاہدہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل شعبہ میں ہوا ہے اس معاہدے کے تحت سمارٹ لیبر بنائی جائیں گی

قبل ازیں جاب فئیر کی افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت تعلیم و تربیت وجہیہ قمر نے کہا کہ یہ جاب فئیر سے بڑھ کر ایک اعلان ہے کہ پاکستانی ہنر مند نوجوان انتہائی ٹیلنٹڈ ہیں ہمارے نوجوان جاب سیکر نہیں فیوچر میکر ہیں۔پاکستان مزاحمت اور حوصلہ مندوں کی زمیں ہے جب پاک چین اکنامک رہداری ایک روڈ نہیں بلکہ ایک منزل کا تعین ہے۔یہ وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن ہے کہ ہنر مند پاکستان ہی اڑان پاکستان کا سبب بنے گا ہم ایک ہنر مند پاکستان بنا کر ہی پاکستان کی معیشت کو مضبوط کر سکتے ہیں ۔چئیرپرسن نیوٹیک گل مینہ بلال نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وجہیہ قمر کی مشکور ہیں جن کی کاوشوں سے انتہائی کم وقت میں جاب فئیر کا انعقاد ممکن ہو سکاانہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کا ویژن تھا جس کیوجہ سے اس فئیر کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ہنر مند پاکستان ہی مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بنیاد بنے گا میں چینی سفیر اور چائنہ چیمبر آف کامرس کی مشکور ہوں کہ آج بائیس چینی کمپنیاں شریک ہوئی ہیں جو ہمارے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں اج چار سو امیدواروں کو جاب دی جائے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں نیوٹیک جاب فئیر کا انعقاد کرے گا۔ چائنہ چیمبر آف کامرس کے صدر وانگ ہوئی ہوا نے کہا کہ پاکستان میں پاور ،کنسٹرکشن آئی ٹی کمپنیاں نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی ہے یہ نیوٹیک کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے ۔

پاکستانی ادارے چینی ٹیکنکل اداروں سے الحاق کرکے پاکستان کو ہنر مند بنا سکتے ہیں اور جاب کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگیپاکستان میں کئی چینی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جہاں نوجوانوں کے لیے مواقع ہیں ۔ ڈی جی نیوٹیک حیدر عباس نے کہا کہ یہ پی ایم کا ویژن تھا اس جاب فئیر سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گااور معیشت ترقی کرے گے یہ جاب فئیر باہمی خوشحالی کا میلہ ہے چینی اکنامک قونصلر یانگ گوایوان نے کہا کہ یہ پاکستان میں پہلی بار ایسے جاب فئیر کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں چینی کمپنیاں شریک ہوئی ہیں اور پاکستانی نوجوانوں کو ملازمتیں دے رہی ہیں ۔ جاب فئیر میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی اور چینی کمپنیوں کو اپنی سی ویز بھی جمع کروائی جبکہ وزیر مملکت وجہیہ قمر نے اسٹالز کا دورہ بھی گیا۔ واضح رہے اس جاب فئیر کے حوالے چئیرپرسن نیوٹیک گل مینہ بلال نے گزشتہ برس چینی حکومت کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا تھا اسی معاہدے کے تحت اس جاب فئیر کا انعقاد کیا گیا اور چینی کمپنیاں شریک ہوئیں۔ واضح رہے کہ یہ جاب فیئر اور ہونے والے یہ ایم او یوز دسمبر 2024 کو چین اور نیوٹیک کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد کے مابین ہونے والے ایم او یو کا تسلسل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی پی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیو چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر.

.. جہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگنے کا امکان، پیٹرولیم لیوی سے 1311ارب وصولی کا ہدف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جاب فئیر کا انعقاد نے کہا کہ پاکستان پاکستانی نوجوان ہنر مند پاکستان چینی کمپنیاں پاکستان میں نے کہا کہ یہ پاکستان کی پاکستان کے فراہم کر کے مابین اور چین کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد میں 95 فیصد بند یو ٹرنز اور چوراہے کھول دیے گئے

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ٹریفک کے حوالے سے بڑی پیشرفت، ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 95 فیصد سے زائد بند کیے گئے یو ٹرنز اور چوراہے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

یہ فیصلہ شہریوں کے لیے باعثِ راحت ثابت ہوا ہے، کیونکہ بندشوں کے باعث ڈرائیوروں کو طویل راستے اختیار کرنا پڑتے تھے جس سے ایندھن اور وقت دونوں کا ضیاع ہوتا تھا۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ان یو ٹرنز اور چوکوں کو دوبارہ کسی بھی بہانے سے بند نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ مشاورت اور تعاون سے کیا گیا ہے، اور یہ مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟

تاہم بعض شہریوں اور ماہرین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ان مقامات پر ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں ٹریفک سگنلز موجود نہیں ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، ایسے چوراہوں پر ٹریفک کنٹرول کے لیے اضافی نفری درکار ہوگی۔

یاد رہے کہ 2011 میں سیکیورٹی خدشات اور نفری کی کمی کے پیشِ نظر شہر کے متعدد یو ٹرنز اور چوراہے بند کر دیے گئے تھے۔ اس فیصلے سے نہ صرف ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا رہا، بلکہ پیدل چلنے والے افراد، خصوصاً اسکول جانے والے بچوں، کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوا۔

اسلام آباد شاید واحد شہر بن گیا تھا جہاں ’سگنل فری‘ نظام کے باعث زیبرا کراسنگ کا تصور قریباً ختم ہوچکا تھا۔ ترقی یافتہ ممالک میں پیدل چلنے والوں کو گاڑیوں پر فوقیت حاصل ہوتی ہے، اور وہاں سگنلز پر بٹن دبا کر گاڑیوں کو روکا جا سکتا ہے تاکہ پیدل افراد آرام سے سڑک پار کر سکیں۔

شہر کے مختلف سیکٹرز کے مکینوں نے بھی یو ٹرنز اور چوراہے کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایف-10 مرکز کے بزرگ رہائشی نے بتایا کہ علاقے میں بند یو ٹرنز کے کھلنے سے انہیں مین سڑک عبور کرنے میں آسانی ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن وفاقی دارالحکومت یو ٹرنز اور چوراہے

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی نوجوان چین میں تجارت اور ثقافت کو اجاگر کرنے میں مصروف
  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، پاکستانی نوجوانوں کا انگریزی میں نغمہ جاری
  • گرمی کی شکایت، عمران خان و اہلیہ کیلئے روم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیئے گئے
  • پاکستانی صوبے بلوچستان کے وفد کا دورہ چین، سکیورٹی پر بات چیت
  • اسلام آباد میں 95 فیصد بند یو ٹرنز اور چوراہے کھول دیے گئے
  • 19 سال بعد دروازے کھل گئے ،کویت نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
  • چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے
  • پاکستانی خواتین بیوٹیشنز کیلئے سعودی عرب میں ملازمت اور کاروبار کا زبردست موقع
  • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ؛ ترقی میں شمولیت کیلئے نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی مثبت اقدام !!