26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سنے جائیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کردیا، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو قید رکھنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامید، کارکنان کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کو جیل میں بریفنگ اور رہائی کی خبریں، اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کارکنان جذبات پر قابو رکھیں، اور قیادت پر اعتماد کریں۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم جو بھی اقدامات کررہے ہیں ان میں عمران خان کی مشاورت شامل ہے، اور ہماری کوششوں سے بھی وہ واقف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کارکنان اعتماد رکھیں، ہمیں عید سے قبل عمران خان کا کیس لگنے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
آج لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر حکم دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ عمران خان کے دونوں ٹیسٹ لے کر 9 مئی کو رپورٹ پیش کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف جذبات عمران خان رہائی کارکنان وی نیوز