انتظامی مسائل، فلائٹ شیڈول متاثر، کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے نتیجے میں کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کردی گئی ہیں۔کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں ای آر 503 اور 505 میں 6 سے7 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ کراچی لاہور کی 2 پروازوں 9P843، 9P847 میں سوا گھنٹے تاخیر ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کراچی لاہور کی فلائٹ شیڈول
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔