— فائل فوٹو

ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے نتیجے میں کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کردی گئی ہیں۔

کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں ای آر 503 اور 505 میں 6 سے7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ کراچی لاہور کی 2 پروازوں 9P843، 9P847 میں سوا گھنٹے تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کراچی لاہور کی

پڑھیں:

پاکستان اور ایران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع ہوگیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان اور ایران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع ہوگیا گزشتہ کئی دہائیوں بعد ہفتے میں ایک براہ راست پرواز بحالی کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایران اور پاکستان کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر شرکا بھی موجود تھے۔

ایرانی مصنوعاتسستی پروازیں
پاکستان میں تعینات ایران کے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن نبی شیرازی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو بردار اسلامی ممالک ہیں، صدیوں سے ہمارے رشتے ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)


انہوں نے کہا کہ ایران ائیر ٹورز کے آغاز سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور اس ائیر لائن سے مذہبی زائرین، طالب علم، کاررباری شخصیات سفر کرسکیں گی۔


ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان میں فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، معاہدہ رابطوں بالخصوص صدر ایران کے حالیہ دورہ کے باعث ممکن ہوا، تعاون اور سہولت کاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نبی شیرازی نے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا فروغ اور عوامی روابط مضبوط ہوں گے، کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔


انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام، سیاحت سے وابستہ افراد اور کاروباری حلقوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ امید ہے براہ راست پرواز سے سیاحت پہلے سے کہیں زیادہ فروغ پائے گی، ایرانی شہری پاکستان کے خوبصورت مناظر اور مہمان نوازی سے لطف اٹھائیں گے۔
ایران ائیر ٹور کے کنٹری منیجر ظہیر عباس خا ن کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران کی دوستی پر فخرہے، تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اس اقدام سے سیاحت، عوامی رابطے اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔


یاد رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطوں کے لیے جامع معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔
معاہدے کے تحت ایران ائیر ٹور ہر منگل کو اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پرواز چلائے گا، اسلام آباد سے تہران کے لیے پرواز صبح 7 بجے روانہ ہوگی، براہ راست فلائٹ آپریشن کے لیے ایران ائیر ٹور ائیر بس 300 اور ائیر بس 300/600 طیارے استعمال کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • کراچی، ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے، عمران خان کے جیل مسائل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • کراچی: ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
  • پی این ٹی کالونی میں تجاوزات سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار
  • فلائی جناح نے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا
  • پاکستان اور ایران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع ہوگیا