لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق 27 سے 31 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں جبکہ 27 سے 30 مئی تک جنوبی پنجاب ملتان ڈیرہ غازی خان بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش پیشگوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہوگی، اسکول ایجوکیشن، محکمہ صحت آبپاشی، تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں، عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: الرٹ جاری کے مطابق

پڑھیں:

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے پاکستان میں ہیٹ ویو آنے کی وجہ بتادی

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچانک 4 سے 5 ڈگری درجۂ حرارت بڑھ جاتا ہے، جس سے ہیٹ ویو آتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں درجۂ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ درجۂ حرارت میں کمی کےلیے شجر کاری اور اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔

پنجاب: گزشتہ روز آندھی، بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 14 ہلاکتیں ہوئیں

گزشتہ روز آندھی، بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے...

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آندھی اور بارشوں کی اس شدت کی پیش گوئی نہیں تھی، آندھی اور بارش سے 110 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔

متعلقہ مضامین

  • تیز آندھی،موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کردیا۔
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا : موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
  • گرد آلود ہوائیں اور بارش، ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا
  • رواں ہفتے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
  • پنجاب، کے پی، کشمیر، گلگت میں آج سے31 مئی تک بارش متوقع
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی
  • 27 سے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے پاکستان میں ہیٹ ویو آنے کی وجہ بتادی