پنجاب حکومت کا یوم تکبیرپر تمام سکول کھلے رکھنے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پنجاب حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر صوبے بھر کے اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہاگیا ہے کہ 28 مئی کو تمام سرکاری اسکولوں میں مارننگ اسمبلی کے دوران خصوصی پروگرامز، ملی نغمے، اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے تقریری مقابلے، آرٹ نمائشیں اور ملی نغموں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے، جو ضلعی سطح پر ہوں گے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والے طلبہ کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا، جس سے نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ یوم تکبیر کی اہمیت بھی اجاگر کی جائے گی۔ مزید یہ کہ یوم تکبیر کے خصوصی پروگرامز کے اختتام پر گرمیوں کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور کے 6سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 60کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
حکام کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹائون، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ کنیئرڈ سکول ایمپریس روڈ، گورنمنٹ شمیم اسلام گرلز سکول بستی سیدن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔
ہر سکول کے لیے 10،10کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سکول مینجمنٹ کونسل کے تعاون سے استعمال کیا جائے گا۔ سکول آف ایمی نینس کے تحت ان تعلیمی اداروں میں گوگل کلاس رومز، سٹیم ایجوکیشن اور جدید سائنس لیبارٹریز قائم کی جائیں گی تاکہ طلبا کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کی جا سکے۔حکام کے مطابق گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت کالونی کو سکول آف ایمی نینس میں تبدیل کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔