اتحاد ٹائون میںایک شخص قتل ‘فائرنگ کی زد میںآکر دوسرازخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پرتشدد واقعات اور ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، خاتون اور بچی سمیت 7 دیگر افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانے کی حدود میں اتحاد ٹاؤن، محمد خان کالونی کے گلشن چوک کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ شمن علی ولد عبدالصمد اور 40 سالہ محمد اسحاق حسین ولد بالاج خان جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر 45 سالہ حبیب اللہ ولد بالاج خان زخمی بھی ہوا۔نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ، کفایہ شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 50 سالہ شاہد بلوث ولد حیدر بلوچ جاں بحق ہو گیا۔ منگھوپیر کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں عثمانیہ مسجد کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ خاتون سکینہ زوجہ صدیق بھی جاں بحق ہو گئیں۔ ماڑی پور تھانے کی حدود میں الفلاح کرش پلانٹ کے قریب سے ایک 8 سے 10 دن پرانی، 35 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی۔ سمن آباد تھانے کی حدود، ایف بی ایریا بلاک 20، نذد ہریانہ پارک کے قریب ایک گھر سے کئی روز پرانی 35 سالہ سید وجاہت حسین ولد سید مظہر حسین کی لاش ملی۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود، جام کنڈو خدا بخش گوٹ، اللہ والا چوک کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 9 سالہ بچی کبریٰ دختر مرتضیٰ زخمی ہوگئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھانے کی حدود کے قریب
پڑھیں:
برکس اتحاد نے غزہ کو فلسطین کا ’ناقابلِ تقسیم حصہ‘ قرار دے دیا
دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اتحاد برکس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی "مقبوضہ فلسطینی علاقے کا ناقابلِ تقسیم حصہ" ہے اور اسے مغربی کنارے کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے تحت یکجا کیا جانا چاہیے۔
برکس اجلاس کے اعلامیے میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام کے حق کی دوبارہ توثیق کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کے مسلسل حملے، انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں، اور قحط کو بطورِ جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر شدید تشویش ہے۔
برکس اتحاد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ: فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے نیک نیتی سے مذاکرات کیے جائیں۔ اسرائیلی افواج کو غزہ اور دیگر تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر واپس بلایا جائے۔ تمام قیدیوں اور مغویوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔ انسانی امداد کی بلا رکاوٹ، مسلسل اور آزادانہ فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔
اجلاس میں اقوام متحدہ میں ریاستِ فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کا راستہ ہے۔