کوئٹہ:

بلوچستان کے علاقے سرڈھاکہ میں دہشتگردوں نے ایک سفاکانہ کارروائی میں بسوں کو روک کر مسافروں کو شناخت کے بعد اتار کر 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اس دلخراش واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی قرار دیا ہے۔

دہشت گردوں نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے جس کے بعد مخصوص مسافروں کو نیچے اتار کر انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔

شاہد رند کے مطابق یہ واقعہ دشمن کے ناپاک عزائم کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کے امن، استحکام اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز نے لورالائی پہنچ کر بسوں کو روکنے کے حوالے سے انتظامیہ کو بتایا، سیکیورٹی فورسز نے فوری ردِعمل کا مظاہرہ کیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب شروع کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کا ان کے تعاقب میں آپریشن بدستور جاری ہے۔

متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا سکے یا انجام تک پہنچایا جا سکے۔

شاہد رند نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ حملے سے بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، بلوچستان کے عوام دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس دہشتگرد حملے کو پاکستان کے امن، سلامتی اور اتحاد پر حملہ تصور کیا جاتا ہے، اور ریاست دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کر دیا

پڑھیں:

دہشتگردوں نے بلوچستان کے تین مختلف مقامات پر حملے کئے، صوبائی ترجمان

اپنے بیان میں ترجمان شاہد رند نے کہا کہ قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں "فتنہ الہندوستان" کے دہشتگردوں نے حملے کئے ہیں۔ تینوں مقامات پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ صوبے کے تین مختلف مقامات پر دہشتگردوں نے حملے کئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز ان کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے اضلاع قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گردوں نے حملے کئے ہیں۔ تینوں مقامات پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان دشمنوں کا قبرستان، دہشتگردوں کے خلاف وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا سخت بیان
  • بلوچستان: شناخت کی بنیاد پر بسوں سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد قتل
  • قلات‘ مستونگ اور لورالائی میںفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے
  • کوئٹہ سے لاہور جانے والی بسوں کے 9 مسافر اغوا کے بعد قتل
  • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے شرپسندوں کی کارروائیاں، مسافروں کو اغوا کرلیا گیا
  • لورالائی کے قریب مسافروں کے اغواء کی اطلاع ملی ہے: ترجمان بلوچستان حکومت
  • کوئٹہ سمیت 3 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے، سکیورٹی فورسز کا بھرپور رسپانس
  • دہشتگردوں نے بلوچستان کے تین مختلف مقامات پر حملے کئے، صوبائی ترجمان
  • صوبائی وزیر سردار کھیتران کا ترجمان شاہد رند کیخلاف کارروائی کا مطالبہ