جلوس عزاء پر حکام اور رضاکاروں کے تعاون کے مشکور ہیں، بلوچستان شیعہ کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اپنے بیان میں شیعہ کانفرنس نے سکیورٹی و دیگر انتظامات پر سرکاری حکام اور رضا کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس عزاء مذکورہ حکام کے تعاون کی بدولت بخیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی و دیگر انتظامات پر سرکاری حکام اور رضا کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس عزاء مذکورہ حکام کے تعاون کی بدولت بخیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی، ڈی آئی جی کوئٹہ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ایس ایس پی آپریشن، اے ڈی سی، کمشنر کوئٹہ، ایس پی سکیورٹی، اے سی سٹی، سول ڈیفینس، ایم سی کیو، صفا کوئٹہ، انتظامیہ اور تمام اسکاوٹس گروپوں کا تہہ دل سے مشکور ہیں کہ ان کے تعاون سے محرم الحرام 1447ھ کا جلوس عاشورہ بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیعہ کانفرنس کے تعاون
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔