اسلام ٹائمز: شاہراہ بلتستان باغیچہ اور طورمک کے مقام پر یہ جلوس گذشتہ تین سالوں سے نکالا جا رہا ہے۔ نماز ظہرین کے بعد شاہراہ بلتستان طورمک زیرو پوائنٹ سے جلوس شروع ہوا، جو آگے باغیچہ میں موجود مدرسہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

شہداء کربلا کی عظیم ترین قربانیوں کی یاد میں جس طرح پوری دنیا میں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، اسی طرح گلگت بلتستان بھی غم حسین میں ڈوبا ہوا ہے۔ 11 محرم الحرام کو شاہراہ بلتستان (جے ایس آر) پر اسیران کربلا کی یاد میں جلوس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں عزادار شریک ہوئے۔ شاہراہ بلتستان باغیچہ اور طورمک کے مقام پر یہ جلوس گذشتہ تین سالوں سے نکالا جا رہا ہے۔ نماز ظہرین کے بعد شاہراہ بلتستان طورمک زیرو پوائنٹ سے جلوس شروع ہوا، جو آگے باغیچہ میں موجود مدرسہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ مزید تفصیلات جانیئے اسلام ٹائمز کی اس رپورٹ میں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہراہ بلتستان

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان

تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی