سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں نماز ظہر کے اجتماع سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام ٹائمز: سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ کو اسی جذبہ کربلا کی ضرورت ہے، جہاں وحدت کے ساتھ ظالم طاقتوں کے خلاف کھڑا ہونا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، قوم اپنے اتحاد سے ہر اس سازش کو ناکام بنا دے گی جو تفرقہ ڈالنے کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ تفرقے کی زبان نیتن یاہو، ٹرمپ اور مودی کی زبان ہے، بارہ روزہ جنگ میں تمام مسالک نے مظلوموں کا بھرپور ساتھ دیا، اسرائیل سے تعلقات نارمل کرنے کے منصوبے پر جو بھی دستخط کرے گا، قوم اپنی وحدت سے وہ ہاتھ توڑ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا جائے اور مظلوم کا ساتھ دینا ہی حقیقی وفاداری ہے، کربلا ہمیں حق و باطل کے درمیان واضح فرق سکھاتا ہے اور یہ درس دیتا ہے کہ باطل چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، حق کے ماننے والے سر کٹوا سکتے ہیں لیکن باطل کے آگے سر نہیں جھکاتے۔ سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ کو اسی جذبہ کربلا کی ضرورت ہے، جہاں وحدت کے ساتھ ظالم طاقتوں کے خلاف کھڑا ہونا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، قوم اپنے اتحاد سے ہر اس سازش کو ناکام بنا دے گی جو تفرقہ ڈالنے کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینیٹر علامہ ضرورت ہے
پڑھیں:
یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا، جلوس برآمد
فائل فوٹونواسہ رسول امام حسین کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کا دن، یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا، جلوس برآمد ہورہے ہیں۔
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا، جلوس آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیان کھارادر پر ختم ہوگا۔
کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا۔ اس موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔
پشاور میں شب عاشور کے تمام جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔ پشاور میں شب عاشور کے مجموعی طور پر 16 جلوس برآمد ہوئے۔
روہڑی میں نو محرم کا تاریخی نو ڈھال کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ گیا، آج ظہرین کے بعد شہدا قبرستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ ملتان میں 11 بجے استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوں گے۔
گوجرانوالہ میں آج مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہوگا۔ مٹھی میں یوم عاشورہ کا جلوس صبح دس بجے برآمد ہوگا۔
میرپور آزاد کشمیر میں مرکزی جلوس صبح 11 بجے مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن سے برآمد ہوگا۔
یوم عاشور پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کیے گئے ہیں اور کئی مقامات پر موبائل فون سروس متاثر ہے۔