پاکستان کو آج خدمت اور محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے: اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج خدمت اور محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے۔
لاہور میں سول سروسز اکیڈمی والٹن میں اقلیتوں کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں نفرتوں کے بیج بونے کی بجائے محبتیں بانٹنا ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، قومی پرچم کا سفید رنگ دراصل ہمارے دلوں میں ہونا چاہیے۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عدم برداشت اور عدم رواداری کو فروغ ملا لیکن ہمیں اب غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنے والا پاکستان بنانا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت آئین پاکستان کے فریم ورک کے تحت کام کرتی ہے، نوجوان نسل کو آگے لانے کے لیے ہمیں اپنا نظام درست کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کو بہترین معمار فراہم کرنے ہیں، ہمیں مل کر معاشرے کی بہتر تربیت کا انتظام بھی کرنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :