10 محرم کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ‘ حسینیان ایرانیان پرختم ہوا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 10محرم الحرام کو نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس و مجالس برپا کی گئیں۔ جلوسوں میں عزاداری اور سینہ کوبی کی گئی۔ مجالس میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کا ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر جلوس اور مجالس کے مقام پر موبائل فون سروس معطل رہی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کردی گئی تھی۔ کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا۔ جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکائوٹ نے کی۔ جلوس سے قبل نشتر پارک میں منعقدہ مجلس سے معروف اسکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور امام عالی مقام و رفقا کے مصائب بیان کیے اور عظیم قربانی پر روشنی ڈالی۔ نماز ظہرین کے بعد جلوس نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال کھارادر سے ہوتا ہوا حسینیان ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس عزا میں مختلف مذہبی علامتوں جیسے علم، تابوت اور شبیہ ذوالجناح کی زیارات نکالی گئیں۔ اس کے علاوہ عزاداران نے نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی کی۔ کراچی میں مرکزی عاشورہ جلوس کی سیکورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر 20,350 افسران اور اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چاند نظر آ گیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاوّل ہوگا
پاکستان میں مہینہ جمادی الاوّل 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے مطابق 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاوّل ہوگی۔
یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوا، جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں جیسے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی بیک وقت مقامی اجلاس ہوئے۔ ان اجلاسوں میں موسم کی صورتحال اور چاند دیکھنے والوں کی شہادتوں پر غور کیا گیا۔