Islam Times:
2025-07-07@23:33:24 GMT

سکردو میں یوم عاشور کا جلوس، خصوصی مناظر

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

اسلام ٹائمز: سکردو میں درجنوں مقامات پر جلوس عزاء برآمد ہوئے، مرکزی جلوس امام بارگاہ کھرگرونگ سے برآمد ہوا جبکہ حسین آباد، اولڈینگ، کرسمہ تھنگ، گنگوپی، نیورنگاہ، لسوپی امام بارگاہ، سکیمیدان سمیت دیگر مقامات پر علم، تابوت اور  شبیہ ذولجناح کے جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے قتلگاہ شریف پہنچے متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایل اے انجم

نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا رفقاء کی عظیم ترین قربانی کی یاد میں دنیا بھر کی طرح سکردو میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ سکردو میں درجنوں مقامات پر جلوس عزاء برآمد ہوئے، مرکزی جلوس امام بارگاہ کھرگرونگ سے برآمد ہوا جبکہ حسین آباد، اولڈینگ، کرسمہ تھنگ، گنگوپی، نیورنگاہ، لسوپی امام بارگاہ، سکیمیدان سمیت دیگر مقامات پر علم، تابوت اور  شبیہ ذولجناح کے جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے قتلگاہ شریف پہنچے جہاں زیارات اور دعا کے بعد واپس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے اپنے امام بارگاہ پہنچے۔ علماء اور ذاکرین نے اپنے خطاب میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے کئے تھے، جی بی سکاؤٹس، پولیس اور العباس سکاؤٹس کے رضاکاروں نے سکیورٹی کے فرائض ادا کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امام بارگاہ برآمد ہوئے مقامات پر

پڑھیں:

یوم عاشور کل، 8 محرم الحرام کے جلوس، مجالس، سکیورٹی  کے سخت انتظامات 

لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ ) ملک بھر میں یوم عاشورکل اتوارکو  عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوںگے، لاہور میںشبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس آج رات نثار حویلی سے برآمد ہوگا، جو کل یوم عاشور کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ ِ لاہور سے نویں محرم کا مرکزی جلوس آج ہفتہ کو  پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہوگاجو روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا، ِ لاہور سے 9 محرم الحرام کے دیگر جلوس بھی برآمد ہونگے۔ قبل ازیں  لاہور سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر عزاداری کے سلسلے میں جلوسوں کا  اہتمام کیا گیا۔ جلوس کی گزرگاہوں پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردی گئیں،  عزاداروں نے ماتم، زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی۔ لاہور میں مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرون موری گیٹ سے برآمد اور امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انار کلی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔جلوس کی برآمدگی سے قبل علماء  و زاکرین نے مجلس عزاء  سے خطاب کیا اور شہداء  کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے، بعدازاں نوحہ خوانی کی گئی اور شبیہ ذوالجناح برآمد ہوا۔جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے  جلوس کے اطراف کی تمام گلیوں اور راستوں کو خار دار تار لگا کر بند کیا گیا  پشاور  میں  8 محرم الحرام کے سلسلے میں 18 چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے ہیں، جلوسوں کی نگرانی جدید ڈرون کیمروں کے ذریعے کی گئی۔ اسلام آباد میں آٹھ محرم الحرام کے موقع پر جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور سے  مرکزی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جامعہ الصادق جی نائن ٹو پر اختتام پذیر ہواکراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس  نشتر پارک سے برآمد ہوا، مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے  تھے۔پولیس حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کلیئرنس کے بعد جلوس کو آگے بڑھایا گیا  سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں کے اہلکار بھی جلوس کی نگرانی کیلئے تعینات کئے گئے تھے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں اے این پی آر کیمروں کی مدد سے جلوس کی نگرانی کی گئی  ماہر نشانہ باز اہلکار بلند و بالا عمارتوں پر تعینات  تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع گانچھے میں عاشورا کا مرکزی جلوس
  • ملک بھر میں یوم عاشور پر نکالے گئے جلوس اختتام پذیر
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم عاشورہ کے جلوس اختتام پذیر
  • ملک بھر سے عاشورہ کے جلوس ختم ؛شام غریباں کی مجالس برپا
  • کراچی: یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد
  • یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد
  • یوم عاشور آج، مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد: صبر، قربانی، حق گوئی کا پیغام: صدر، وزیراعظم
  • سکھر: 500 سالہ نو ڈھالہ تعزیہ جلوس برآمد
  • یوم عاشور کل، 8 محرم الحرام کے جلوس، مجالس، سکیورٹی  کے سخت انتظامات