چینی صدر کے قریبی 2 اعلیٰ جنرلز سمیت 9 فوجی افسران کرپشن الزام میں برطرف
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ(مانیٹر نگ ڈ یسک )چین میں صدر کے قریبی آرمی جنرل سمیت 9 کو برطرف کردیا گیا۔ چین نے فوج میں بدعنوانی کے الزام میں 9 اعلیٰ فوجی افسران جن میں دو
سرفہرست جنرل بھی شامل ہیں، کو عہدوں اور پارٹی سے برطرف کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جن جنرلز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ان میں چین کی طاقتور مرکزی فوجی کمیشن (CMC) کے نائب چیئرمین اور پولٹ بیورو کے اہم رکن جنرل ہی وی ڈونگ بھی شامل ہیں۔اس اقدام کے بعد CMC میں اب صرف چار ارکان باقی رہ گئے ہیں، جن میں صدر شی جن پنگ بھی شامل ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق ان افسران پر پارٹی نظم و ضبط کی شدید خلاف ورزی اور بھاری مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔چینی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ اقدامات بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور فوجی نظام کو پاک کرنے کے عزم کی علامت ہیں۔ان فوجی افسران کے خلاف کرپشن کیسز فوجی عدالت کے حوالے کیے گئے جہاں ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔چین میں ایسے کیسز میں عام طور پر عمر قید، مالی اثاثوں کی ضبطگی، جرمانے اور کبھی کبھار موت کی سزا تک دی جا سکتی ہیں۔فوجی جنرلز اور افسران کی برطرفی اور مقدمہ چلانے کا فیصلے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہونے والا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی 58 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی ، پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کی وحدت کی ضمانت رہی ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا دہشت گردی اور انتشار کے خلاف ریاست اور عوام متحد کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کی وحدت کی ضمانت رہی ہے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام کے درمیان لایا، حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی۔بھٹو شہید کے تاریخی فیصلوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت بنایا، بھارتی جارحیت کا جواب اسی مضبوط بنیاد کا نتیجہ ہے ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان
پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے کھلے عام دہشت گردوں کو للکارا، کارکنوں کی قربانیوں کے باوجود نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی سے دفاعِ پاکستان کو نئی بلندی دی، ان کا آخری خطاب آج بھی قومی یادداشت کا حصہ ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا صدر آصف علی زرداری نے “پاکستان کھپے” کہہ کر فیڈریشن کو مضبوط کیا، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے ۔کوئٹہ سریاب روڈ پر بھٹو شہید کا تاریخی گھر واگزار کرا کے شہید خلیل احمد سمالانی کے خاندان کے نام کیا جاررہا ہے،۔ہم نے ناموافق حالات میں حکومت سنبھالی، عوام کو ان کے آئینی حقوق تک رسائی دی ۔
بالی وو ڈ فلم کا ٹریلر ریلیز، چودھری اسلم شہید کی اہلیہ کی کڑی تنقید
وزیر اعلی بلوچستان نے کاہ صوبائی حکومت دن رات محنت کر رہی ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور بلوچستان کو امن و ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔