ملتان، آئی ایس او کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کے اعزاز میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
امامیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ارگنائزرعلامہ قاضی نادر حسین علوی اور ان کی صوبائی کابینہ سے جامعہ شہید مطہری میں ملاقات کی، مدرسہ جامعہ شہید مطہری پہنچنے پر مرکزی صدراور اُن کی ٹیم کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کے اعزز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ امامیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ارگنائزرعلامہ قاضی نادر حسین علوی اور ان کی صوبائی کابینہ سے جامعہ شہید مطہری میں ملاقات کی، مدرسہ جامعہ شہید مطہری پہنچنے پر مرکزی صدراور اُن کی ٹیم کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی اور علامہ بشیر حسین مومن نجفی مرحوم کی قبور پر فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا کی۔ اس موقع پر آئی ایس او ملتان کے نومنتخب ریجنل صدر علی مصدق، نو منتخب ضلعی صدر مطہر شیرازی، سابق ریجنل صدر سید احتشام حیدر، سید حسن نقوی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما انجینیئر سخاوت علی سیال، غلام حسنین انصاری، سید ندیم عباس کاظمی اور ثقلین نقوی موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب حکومت شہریوں کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم : مریم اورنگزیب
لاہور (خبرنگار) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ گل داؤدی نمائش کا جیلانی پارک میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء بلال یاسین، رانا سکندر، کاظم علی پیر زادہ، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل، ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے انتظامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسروں کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جیلانی پارک کا رخ کریں اور اس رنگا رنگ نمائش سے لطف اندوز ہوں۔