جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد:جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج منعقد ہوں گے۔مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک، اسلام آباد کی چھت، کمیٹی روم میں ہوگا۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق، دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی