جمادی الاول کے چاند کی رویت کیلیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج منعقد ہوں گے۔
مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک، اسلام آباد کی چھت، کمیٹی روم میں ہوگا۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق، دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے، جہاں چاند کی رویت کے شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔
چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا، جو مختلف زونل کمیٹیوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چاند کی رویت
پڑھیں:
پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 300ملین کی ریکوری کرلی
پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 300ملین کی ریکوری کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)تحریک انصاف کے دور میں ہونے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگیوں پر پبلک اکاونٹس کمیٹی تھری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 300ملین کی ریکوری کر لی۔
محکمہ تعلیم نے ریکوری کی رپورٹ پبلک اکاونٹس کمیٹی تھری میں پیش کر دی تاہم کئی مالی بے ضابطگیوں کا آڈٹ ڈپمارٹمنٹ کو ریکارڈ بھی پیش نہ کیا گیا۔سابق حکومت کے دور میں پرائیویٹ اسکولوں سے رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں خریداری میں مالی ہیر پھیر کی گئی۔اسی طرح، عملے کو غیر قانونی الاونس دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اکائونٹس کے نام پر غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمرحوم عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے مرحوم عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ،یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں، طلال چوہدری بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشل مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پی ٹی آئی مائنس ہوسکتی ہے، فیصل واڈا سارک چارٹر سے خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے،صدر ایف پی سی سی آئی انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم