شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
مجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنا ہے۔o پس وہ ایک دل پسند زندگی میں ہو گا۔ o بلند و بالا جنت میں۔o جس کے میرے جھکے پڑے ہوں گے۔o (ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھائو، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کئے۔o
سورۃ الحاقتہ (آیت :20 تا 24 )
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر فوری عمل یقینی بنائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا یہ حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔
لارجر بینچ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں سیکورٹی پالیسی آرڈرز (SPOs) کے مطابق کرائی جائیں گی۔
عدالت نے اپنے حکم میں 24 مارچ کے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ
ملاقاتوں کے لیے جاری شدہ اجازت ناموں اور طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
مزید برآں عدالت نے آئندہ بھی ملاقاتوں کے لیے اجازت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
تمام اقدامات قانون اور سیکیورٹی ضوابط کے مطابق کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں