جمائمہ کی والدہ انیبل گولڈ سمتھ انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251019-01-8
لندن(جسارت نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ
کی والدہ اور برطانوی سماجی شخصیت لیڈی انیبل گولڈ سمتھ 91سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔لیڈی انیبل 11جون 1934ء کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ وہ برطانوی اشرافیہ کے ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتی تھیں، ان کی پہلی شادی مارک برلی سے ہوئی، جنہوں نے لندن میں مشہور نائٹ کلب انیبلز (Annabels)قائم کیا، جس کا نام انہوں نے اپنی اہلیہ کے نام پر رکھا۔ بعد ازاں انہوں نے معروف بزنس مین سر جیمز گولڈ سمتھ سے شادی کی۔ لیڈی انیبل کے تین بچے ہیں، جمائمہ، زیک اور بین گولڈ سمتھ، ان کی بیٹی جمائمہ گولڈ سمتھ نے 1995ء میں عمران خان سے شادی کی تھی، یوں لیڈی انیبل کچھ عرصہ کے لیے عمران خان کی ساس رہیں۔ لیڈی انیبل لندن کی سماجی اور ثقافتی تقریبات میں نمایاں مقام رکھتی تھیں۔ وہ کئی دہائیوں تک برطانوی اعلیٰ طبقے کی نمایاں چہروں میں شمار ہوتی رہیں اور ان کا نائٹ کلب انیبلز عالمی شہرت رکھتا تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی پر ایک کتاب Annabel: An Unconventional Life بھی تحریر کی جس میں انہوں نے اپنی غیر معمولی زندگی کے تجربات اور برطانوی سماجی دنیا کے رنگ بیان کیے۔ان کے خاندان نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی میڈیا نے انہیں “ایک عہد کی علامت” قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاکستان میں بھی ان کے انتقال کی خبر کو توجہ ملی ہے کیونکہ ان کا تعلق براہ راست عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے ذریعے پاکستان سے جڑا رہا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیڈی انیبل گولڈ سمتھ انہوں نے
پڑھیں:
پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں
(ویب ڈیسک)پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں۔
عشرت فاطمہ 80ء ، 90ء اور 2000ء کی دہائی میں پی ٹی وی پر رات 9 بجے اردو خبرنامہ میںخبریں پڑھا کرتی تھیں، 2007 تک انہوں نے پی ٹی وی پر خبریں پڑھیں اس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کر دیا گیا تھا۔
عشرت فاطمہ نے آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام’’کھیل اور کھلاڑی‘‘ کی میزبانی سے کیا تھا، شروع میں وہ پی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب ہوئی تھیں بعد ازاں ان کو خبریں سنانے کے چنا گیا۔
فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا
عشرت فاطمہ اپنے ناک کے کوکے کی وجہ سےبھی مشہور تھیں،پھر وہ وائس آف امریکہ کابھی حصہ رہیں۔