پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی کل آخری تاریخ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی)پرائیویٹ حج سکیم کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی کل 22 اکتوبرآخری تاریخ ہے ،جس کے بعد نجی سکیم کے تحت کوئی نئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔وزارتِ مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر مقرر ہے ۔ حکام کے مطابق حج 2026 کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور حکومت نے کوشش کی ہے کہ اس سال تمام انتظامات شفاف، منظم اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں۔ذرائع کے مطابق اس سال نجی حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور تمام منظور شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری کرے گی، تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دھوکہ دہی یا غیر تصدیق شدہ آپریٹرز سے بچایا جا سکے۔ اسی سلسلے میں وزارت نے تمام رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ وہ حاجیوں کو پیکیج کی مکمل تفصیلات، رہائش، سفری سہولیات اور سعودی عرب میں موجود انتظامات سے متعلق واضح معلومات فراہم کریں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کیلئے شہریوں کو متعلقہ کمپنی کے منظور شدہ بینک اکانٹ میں رقم جمع کرانی ہوگی۔ حج اخراجات اور پیکیج کی نوعیت کے مطابق رقم مختلف ہو سکتی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف منظور شدہ اور لائسنس یافتہ حج آپریٹرز سے ہی رابطہ کریں تاکہ کسی بھی مالی یا انتظامی نقصان سے محفوظ رہیں۔دوسری جانب سرکاری حج سکیم کے تحت منتخب ہونے والے افراد کو بھی اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سرکاری حج سکیم کے عازمین کو 3 نومبر سے 10 نومبر کے درمیان اپنی دوسری قسط جمع کرانی ہوگی۔ حکام کے مطابق اگر کسی نے مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرائی تو اس کا انتخاب منسوخ کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ متبادل امیدوار کو موقع دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہشمند عازمین حج کیلئے خوشخبری
—فائل فوٹوپرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں 5 دن کی توسیع کر دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اب بھی ساڑھے 4 ہزار نشستیں پرائیویٹ اسکیم میں دستیاب ہیں۔
قبل ازیں حج آر گنائزرز کو بکنگ کے لیے 17 کتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔